جھنگ ( محمد ریاض شاہد ) پاکستان پیپلز پارٹی جھنگ کے زیراہتمام سانحہ کارساز کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا، جس کی قیادت قیصر عباس ربانی ٹکٹ ہولڈر پی پی جھنگ و سٹی صدر جھنگ نے کی، جس میں مہمان خصوصی میاں تنویر موہل ضلعی صدر جھنگ ، مہر حسنین سپرا جنرل سیکرٹری PYO فیصل آباد ڈویژن سمیت دیگر راہنماؤں اور یوتھ وِنگ ، وکلا وِنگ اور الائیڈ ونگ سمیت کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،مہر ریاض موہانہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ ( محمد ریاض شاہد ) پاکستان پیپلز پارٹی جھنگ کے زیراہتمام سانحہ کارساز کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا جس کی قیادت قیصر عباس ربانی ٹکٹ ہولڈر پی پی جھنگ و سٹی صدر جھنگ نے کی جس میں مہمان خصوصی میاں تنویر موہل ضلعی صدر جھنگ ، مہر حسنین سپرا جنرل سیکرٹری PYO فیصل آباد ڈویژن ، ضلعی جنرل سیکرٹری نواز خان بلوچ ، رانا سرفراز احمد ، سردار ناصر خان جسکانی ، تحصیل صدر 18 ہزاری رانا فیصل حیات ، لیبر ونگ شہباز جنجوعہ، یوتھ وِنگ ، وکلا وِنگ اور الائیڈ ونگ سمیت کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہدائے سانحہ کارساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر پاکستانی تاریخ کا ایک دردناک و ناقابل فراموش دن ہے،سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، 18 اکتوبر کا دن اور سانحہ کارساز ایک انتہائی ظلم کا دن ہے جس میں بینظیر بھٹو کے جیالے اور متوالے اپنی محبوب قائد کے ساتھ محبت و عقیدت کا اظہار کر رہے تھے،

پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں،غازیوں اور مجاہدوں کی جماعت ہے، یہ دن ہمیں ان شہید جیالوں کی یاد دلاتا ہے کہ شہداء کارساز نے اپنی جانوں کو قربان تو کر دیا لیکن اپنی شہادت کی لا زوال داستان چھوڑ گئے، شہید کبھی مرتا نہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے ہم اپنے ان شہید جیالوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے۔تقریب کے اختتام پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب بھی سکرین پر چلایا گیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کی گئی ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment