جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) ہر دلعزیز شخصیت مہر خالد محمود سرگانہ امیدوار ایم پی اے کی کاوشوں سے مدوکی اور قائم بھروانہ میں پولیس چوکی کے قیام کی منظوری ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب نے دے دی ہے، علاقے بھر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے میں پولیس چوکی کا قیام سود مند ثابت ہو گا، شہریوں کی میڈیا سے گفتگو، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ ، ساقی اقبال جاوید،مہر ریاض موہانہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی128مہر خالد محمود سرگانہ کی خصوصی کاوش سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈی پی او جھنگ نے مدوکی اور قائم بھروانہ میں پولیس چوکی کی منظورِی دے دی۔

پولیس چوکی کو مدوکی کے لیے ہائی سکول سے ملحقہ خالی پڑی سرکاری بلڈنگ پر بنائی جائے گی. اس سلسلہ میں شہریوں نے مدوکی چوکی پولیس کے قیام کو بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کیلئے سود مند قرار دے دیا ہے.

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment