جھنگ(عرفان حیدر سیال / ڈویثزنل بیوروچیف)فری پولیو تدارک پروگرام کے سلسلے میں روٹری کلب اور گیریزن سسٹم سکول جھنگ کے زیر اہتمام سالانہ سمینار کا انعقاد۔سر سبز وسیع گراؤنڈ میں زیر صدارت سید ماجد زمان منعقد ہوا۔ جب کہ مہمان خصوصی مسرور جے شیخ گورنر انٹرنیشنل روٹری کلب اسلام ابادتھے۔
مہمانان اعزازجی ایم پرویز اختر۔چوہدری مشتاق احمد۔ سیف اللہ اعجاز۔ واصف مجید شیخ۔ ڈاکٹر عارف محمود۔ عمران الطاف۔ زاہد خورشید لودھی۔انجینیئر شاہد محمود۔ رانا محمد مقتدر خان و دیگر موجود تھے۔ افتتاحی خطاب میں سید ماجد زمان گورنر روٹری کلب جھنگ نے پولیو تدارک کے سلسلہ میں جھنگ روٹری کلب کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ گیرزن سکول اور روٹری کلب کے زیر نگرانی کامیابی سے پروگرام چل رہا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں ہر شخص کواپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے حصہ لینا چاہیے۔مہمان خصوصی مسرور جے شیخ انٹرنیشنل گورنر روٹری کلب اسلام اباد نے اپنے خطاب میں روٹری کلب جھنگ ڈسٹرکٹ گورنر سید ماجد زمان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ جنہوں نے بہت کم عرصہ میں فری پولیو تدارک کے سلسلے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 44 سال قبل تین لاکھ کیسز موجود تھے جب کہ اس وقت 10 کیسز پر ا چکا ہے۔ انشاءاللہ اگر اسی طرح ہم نے کام دلچسپی کے ساتھ جاری رکھا تو پولیو مرض سے فری ہو سکتے ہیںاور 2024 کے اخر تک اس کا خاتمہ ہو سکے گا ۔ ابھی پاکستان میں مکمل طور پر یہ خاتمہ نہیں ہوا چند علاقوں سرحدی ایریا میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے اس مرض کو لنگڑی بیماری کہا جاتا تھا جس کو بعد میں پولیو قرار دیا گیا۔ انہوں نے نوجوان بچوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کے لیے پہلے اپنے گھر سے شروع کیا جائے اور بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلانے چاہیے۔ پھر محلہ اور گاؤں میں اس پیغام کو پھیلانا چاہیے۔ تاکہ کوئی بچہ اپنی جوانی میں پولیو کا مریض نہ بن سکے۔
اس سے قبل فری پولیو تدارک کے سلسلہ میں گریزن سسٹم سکول اور روٹری کلب جھنگ کے زیر اہتمام اگاہی مہم کے سلسلہ میں پریس کلب جھنگ سے ڈی سی افس تک واک کا اہتمام کیا گیا ۔ بعد ازاں جھنگ کلب میں انٹرنیشنل روٹری کلب کے گورنر اف اسلام اباد مسرور جے شیخ کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ جس میں کئی امور پر غور کیا گیا۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +