جھنگ ( ) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں دوران رابری خاتون سے زیادتی کا معاملہ ، ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کرائم سین پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ صدیق آباد میں مزدور شہری کے گھر تین نامعلوم مسلح افراد گھس کر 25 ہزار روپے، ایک من آٹا، کپڑے، برتن اور مرغیاں لوٹ کر فرار ہو گئے، مسلح افراد نے دوران واردات خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ڈی پی او ملک طارق محبوب نے زیادتی کا نشانہ بننے والے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔۔
ڈی پی او نے افسوس ناک واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی صدر سرکل اسلم ڈوگر کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، لمحہ بہ لمحہ اس کیس کی پیش رفت بارے آگاہ رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ میں اس کیس کو خود مانیٹر کروں گا۔
۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ وقوعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ فرانزک ٹیمیں ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو بھی واچ کیا جارہا ہے۔۔اسکے علاوہ سرکاری کھوجی پاؤں کے نشانات سے ملزمان کی سراغ رسانی پر عمل پیرا ہیں۔متاثرہ خاندان کو یقین دلاتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ بہت جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔اور عبرت ناک سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +