رپورٹ (عرفان حیدرسیال/ ڈویژنل بیوروچیف)وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سینئر ایڈوکیٹ شیر افضل مروت سے پاکستان تحریک انصاف کے متوقع امیدوار ایم پی اے جھنگ میں بانی کارکن اور سابق ٹکٹ ہولڈر سینئر ایڈوکیٹ مہر نوید احمد خان پاتوآنہ کی اسلام آباد میں ملاقات جھنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام ورکر کنونشن جو ہونے جارہا ہے اس حوالے سے اہم معاملات پر میڈیا سے گفتگو میں مہر نوید احمد خان پاتوآنہ نے کہا کہ شیر افضل مروت نے جھنگ آنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ جھنگ میں ہونے والے کنونشن کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائے گے انشااللہ جھنگ کے غیور لوگ اس میں شرکت کریں اور ہم بھی اپنی طرف سے کسی قسم۔ کی کسر نہیں چھوڑینگے لوگوں کو موٹیویٹ کرنے میں اور لانے میں منیجمنٹ میں اور وہاں کی جو تیاری ہے اس سلسلہ میں انشااللہ بہت کامیاب فنگشن ہوگا مزید گفتگو میں نوید احمد خان پاتوآنہ نے کہا ایڈوکیٹ شیر افضل مروت سےملاقات میں سیاست کے حوالے سے کافی چیزیں زیر بحث آئی ہیں شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمیں ان ورکرز کو جن ورکرز کے ساتھ زیادتی ہوتی رہی ہے انکو وہ مقام نہیں ملا جو ملنا چاہیے تھا انشااللہ اس دفعہ پارٹی بیساکھیوں کے بل پر نہیں چلے گی اور سہی جو نظریاتی لوگ ہیں ہمیشہ جنہوں نے قربانیاں دی ہیں اور پارٹی کا ساتھ دیا ہے وہ انشااللہ آگے آئینگے اور انہی کو اہمیت دی جائینگی مزید کہا گیا کہ الیکشن جو تاریخ دی گئی ہے اسی تاریخ کو ہوگا بھرپور طریقے سے آپ تیاری رکھیں۔ ۔۔