جھنگ ( سعید بیگ سے ) جھنگ میں ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے میں ناکام، اندرون شہر جگہ جگہ ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا، عوام شدید پریشانی کا شکار، ڈی پی او جھنگ ،ڈی ایس پی ٹریفک سے ٹریفک کا نظام پر خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ

جھنگ ( اے کے ایس نیوز/سعید بیگ ) جھنگ میں ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے میں ناکام اندرون شہر جگہ جگہ ٹریفک جام عوام شدید تکلیف پریشانی کا شکار کوئی پرسان حال نہ ھے یہ مناظر گوجرہ روڈ پھاٹک کے ھیں جہاں پر صبح دوپہر خاص طور پر سکول ٹائم شدید ٹریفک جام ھو جاتی ھے-

عوام کو کافی پریشانی درپیش آتی ھے ڈی پی او۔جھنگ صاحب اور ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ سے پر زور اپیل ھے کہ ٹریفک جام کے مسئلے پر خصوصی توجہ دی جائے اور ٹریفک کی روانی کے لیے بہتر حکمت عملی پر عمل درآمد کرایا جائے-

ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات عملہ کو اپنے فرائض بخوبی سر انجام دینے کی ھدایت دی جائے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment