جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) چناب کالج جھنگ فن فئیر کے موقع پر سالانہ ثقافتی ریلی کا انعقاد، ثقافتی ریلی کا مقصد اپنے پنجابی کلچر کو پرموٹ کرنا تھا، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،انیس احمد پوری نمائندہ خصوصی جھنگ آن لائن نیوز

*جھنگ چناب کالج فن فیرکے دن کے موقع پر سالانہ ثقافتی ریلی کا انعقاد کیا گیا* ( )جھنگ ہر سال کی طرح اس سال بھی چناب کالج جھنگ کے فن فیر دن کے موقع پر سالانہ ثقافتی ریلی نکالی گئی۔

اس سالانہ ثقافتی ریلی کی سربراہی ہمیشہ کی طرح کلاس سکینڈ ایر ہی کرتی ہے اس ریلی کا مقصد اپنے پنجابی کلچر کو پرموٹ کرنا ہے اس سال بھی چناب کالج جھنگ کے فن فیر دن کے موقع پر ایک ریلی نکالی گئی-

ریلی چنیوٹ موڑ سے نکالی گئی جو چناب کالج جھنگ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی سربراہی ملک احتشام حیدر،رانا عباس مقصود،مہر کاشف مہدی سیال جمناسٹک ماسٹر ،محسن نول نے کی اور ان کے علاوہ چناب کالج جھنگ کے سٹوڈنٹ کافی تعداد میں ریلی میں شریک ہوئے۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ریلی قیادت نے کہا ہم آنے والے تمام دوستوں کی محبتوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ریلی میں شرکت کی۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment