جھنگ ( محمد ریاض شاہد ) ضلعی صدر جیولرز اینڈ صرافہ ایسوسی ایشن جھنگ حاجی ظفر نے کہا ہے کہ پتنگ سازی ، پتنگ فروشی اور پتنگ بازی سنگین جرم ہے۔ یہ ایک خونی کھیل ہے جسکی وجہ سے کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔ اس واک کا مقصد پتنگ بازی کی روک تھام اور نقصانات بارے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جھنگ پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کے خلاف آگاہی واک کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حاجی ظفر نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کا مقصد شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانا ہے ،اس سلسلہ میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ذمہ داران کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے-
جسکے لیے وہ ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر اور ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنے فرائض کی ادائیگی کے زریعے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جو نیکی بھی ہے ۔ انہوں نے اہلیان جھنگ سے اپیل کی کہ پتنگ بازی کے تدارک کیلئے شہری اپنے اردگرد پتنگ سازوں اور پتنگ فروشوں کی نشاندہی کریں
، والدین اس جان لیوا کھیل کی حوصلہ شکنی کریں اور اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسی قاتلانہ سرگرمیوں سے دور رکھیں ۔ واک کے اختتام پر انہوں نے ڈی پی او جھنگ ، وکلاء ، تاجروں اور سول سوسائٹی ممبران سمیت شہریوں میں پمفلٹ اور سیفٹی راڈز بھی تقسیم کئے۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ