جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) لاھور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس راحیل کامران شیخ نے جگر ریسٹورنٹ جھنگ کی تین ماہ سے غیر قانونی بندش کے پی آر اے کے فیصلے کو کلعدم قرار دیتے ہوئے جگر ریسٹورنٹ کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے، تمام فریقین کو ایف بی آر سمیت جواب طلب کر لیا، رپورٹ انیس احمد پوری نمائندہ خصوصی جھنگ آن لائن نیوز

لاھور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس راحیل کامران شیخ صاحب نے جگر ریسٹورنٹ کی تین ماہ سے غیر قانونی بندش کے پی آر اے کے فیصلے کو کلعدم قرار دیتے ہوئے جگر ریسٹورنٹ کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کر دیے اور تمام فریقین کو ایف بی آر سمیت جواب طلب کر لیا ہے-

۔لاھور ہائیکورٹ کے فاضل جج نے مزید ریماکس دیے کہ جگر ریسٹورنٹ کے مالکان ٹیکس نادہندگان نہ ہیں جبکہ مالکان 2015-16 میں ہی ایف بی آر کو مذکورہ و مطلوبہ سیلز ٹیکس ادا کر چکے ہیں اور اب یہ پی آر اے کی زمہ داری ہے کہ وہ محکمہ ایف بی آر سے اپنا مطلوبہ ٹیکس خود وصول کرے-

۔۔جگر ریسٹورینٹ کے لیگل ایڈوائزر بیرسٹر عون عباس کملانہ اور سکریٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر قادر بخش چہل صاحب کے بہترین دلائل کی بدولت جگر ریسٹورنٹ کے مالکان عدالت عالیہ لاھور کو اپنا درست موقف پیش کرنے میں یکسر کامیاب رہے –

جگر ریسٹورنٹ مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اس کامیابی پر اللہ پاک کے بے حد مشکور ہیں اور اپنے وکلا دوست احباب اور ہمدردی رکھنے والے تمام حلقوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ جگر ریسٹورنٹ عید الفطر سے پہلے اپنی سروسز جاری کر دے گا ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment