جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ میں ینگ ڈاکٹرز کےلیے ایک سالہ ہاؤس جاب کی دو سال سے بلا کسی وجہ سے بندش پر سرپرست اعلیٰ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر مہر آصف علی نول( معدہ گیسٹرو انٹرولوجسٹ) نے ڈی ایچ کیو جھنگ جوائن کرتے ہی کوششیں تیز کردیں،ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں ہوتا ہے، ینگ ڈاکٹرز کےلیے ہاؤس جاب کی سہولت ختم ہونے سے ینگ ڈاکٹرز کو بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر مدثر اسماعیل بھٹی ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،جاوید اقبال ملاح بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ(بیورورپورٹ)سرپرست اعلی ،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن جھنگ (YDA Jhang) “ڈاکٹر مہر آصف علی نول معدہ گیسٹرو انٹرولوجسٹ” نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر DHQ جھنگ میں جوائن کر لیا۔

انہوں نے ڈی ایچ کیو میں بطور گیسٹرو انٹرولوجسٹ چارج سنبھالا ہے۔ چارج سنبھالتے ہی اپنے ضلع کے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور علاج معالجہ کیلئے سی ایم پنجاب ،سیکٹری ہیلتھ پنجاب ،ڈپٹی کمشنر جھنگ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ DHQ ہسپتال جھنگ سے ینگ ڈاکٹرز(ھاؤس آفیسرز) کی ایک سالہ ھاؤس جاب جو کہ گزشتہ دو سال سے بغیر کسی وجہ سے رکی ہوئی تھی کو دوبارہ شروع کروانے کی درخواست کی ھے۔

مہر آصف علی نول کا کہنا ہے کہ DHQ جھنگ جس کا شمار اس وقت پنچاب کے سب سے بڑے ھسپتالوں میں ہوتا ھے، لیکن بدقسمتی سے یہاں ڈاکٹروں بالخصوص ہاؤس آفیسرز کے نہ ھونے کی وجہ سے، مریضوں کی دیکھ بھال میں بہت مسائل کا مشاہدہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی وجہ ںسے اعلی حکام سے استدعا کی ہے کہ ضلع جھنگ کے سب سے بڑے ھسپتال میں دوبارہ ہاؤس جاب شروع کروائی جائے جس کیلئے ہمارے نوجوان ڈاکٹروں کو نہ صرف لاھور ،اسلام آباد اور ملتان جانا پڑ رہا ہے بلکہ ہمارے ضلع کے غریب مریض بھی ان ڈاکٹروں کی خدمات سے کافی عرصے سے محروم ہیں۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment