جھنگ کے نواحی علاقے میں ایک اور حوا کی بیٹی لاپتہ ہونے کے بعد لاش کھیتوں سے برآمد، پولیس ہر زاویہ سے تفتیش میں مصروف، ننھے پھولوں کومسلنے والوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا، ڈی پی او جھنگ کی ورثاء کو یقین دہانی

جھنگ : علاقہ تھانہ موچیوالا میں نو سالہ بچی عروج فاطمہ کے افسوسناک قتل کا معاملہ

جھنگ : ڈی پی او محمد راشد ہدایت ایس پی انوسٹی گیشن کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

جھنگ : ڈی پی او کا معصوم بچی کے ورثا سے اظہارِ افسوس، قاتل کی جلد گرفتاری اور انصاف کی یقین دہانی

جھنگ : کرائم سین یونٹ اور فرانزک کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود، ٹھوس شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

جھنگ : سائٹیفک بنیادوں پر کیس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، مشکوک افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جارہا ہے،

جھنگ : ڈی پی او کی طرف سے ایس پی انوسٹی گیشن کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹے کا ٹائم

جھنگ : ایس پی انوسٹی گیشن مقتولہ کے ورثاء سے رابطے میں رہیں اور لمحہ بہ لمحہ کیس کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ رکھیں، ڈی پی او

جھنگ : معصوم اور ننھی کلی ہمارے اپنے بچوں کی طرح ہے، کیس کو خود مانیٹر کروں گا، ڈی پی او

جھنگ : پوسٹمارٹم کیلئے مقتول بچی کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،

جھنگ : دس سالہ عروج فاطمہ کی نعش گھر سے دور مکئی کے کھیت سے برآمد ہوئی ہے،

جھنگ : ہر پہلو سے معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے، جلد ملزمان اور سہولت کاروں کو قانونی شکنجے میں کسا جائے گا، ڈی پی او

جھنگ : ننھے پھولوں کو مسلنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا، ڈی پی او

Leave a Comment