جھنگ()وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر 5 جون 2024 سے شاپر بیگز کی خرید و فروخت، استعمال پر پابندی عائد۔
خلاف ورزی کرنیوالے کاروباری مراکز کو سیل، مالکان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، شہری بھی حکومت اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر
جھنگ۔28 مئی2024() حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق 5جون2024 سے ضلع بھر میں پولی تھین بیگز(شاپر بیگز) کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کاروباری مراکز کو سیل کر دیا جائے گا اور مالکان پر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے تمام ڈیپارٹمنٹل سٹورز، جنرل سٹورز، میڈیکل سٹورز، بیکرز، شاپنگ مالز، ہوٹل مالکان سمیت تمام کاروباری افراد کو آگاہ کیا ہے کہ معزز عدالت نے پلاسٹک بیگز کے ماحولیات پر مضر اثرات اور سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال اور خرید و فروخت کے خلاف پانچ جون سے مکمل پابندی کا حکم جاری ہے،-
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے انجمن تاجران اور تاجر حضرات سے میٹنگ کے دوران حکومتی فیصلے بارے آگاہ کیا۔تمام کاروباری افراد حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق پولی تھین بیگز کا استعمال، خرید و فروخت ترک کر دیں نیز اس ممانعت کے حوالے سے آگاہی بینرز بھی نمایاں جگہ آویزاں کئے جائیں، –
خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی کا سامنا کر نا پڑے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور مختلف نوعیت کا سامان لیجانے کیلئے کپڑے کا بیگ، برتن وغیر ہ استعمال کریں۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +