جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) تحریم ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن میڈم فرزانہ بلوچ کے گھر ہونے والی مبینہ چوری کے ملزمان گرفتار، ایس ایچ او تھانہ موچیوالہ مہر عنصر عباس سپرا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ علاقہ چوروں سمیت منشیات فروشوں کے خلاف ان کی کاروائیاں ان کی فرض شناسی کی عمدہ مثال ہے، رپورٹ شیخ عرفان حیدر

جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے )
ایس ایچ او تھانہ موچیوالہ عنصر سپرا اور ڈی ایس پی صدر میرے گھر کی چوری کی خبر پر مسلسل میرے ساتھ رابطے میں رہے اور آج عنصر سپرا ایس ایچ نے اپنی تعیناتی کے تیسرے روز ہی دبنگ کاروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرکے دس من گندم برآمد کرکے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے –

جبکہ دوسرے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کینسل کروا کر باقی سامان کی برآمدگی کی یقین دہانی کروا دی ہے میں نے علاقہ تھانہ موچیوالہ کے دیہات سے منشیات کی لعنت ختم کرنے کی ڈیمانڈ کی تھی جس پر ایس ایچ او نے اپنی بہادری اور ایمانداری کو نمایاں کرتے ہوے منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چار کلو منشیات برآمد کرکے ایف آئی آر کا اندراج کر دیا ہے-

ایس ایچ او تھانہ موچیوالہ عنصر سپرا اس علاقے کی عوام کے لیے شاندار روشن مثال بن کر ابھرے ہیں ان کی خوش اخلاقی اور خوش اسلوبی نے بہت متاثر کیا ہے میں بطور سوشل اینڈ ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ ان کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں امید ہے تھانہ موچیوالہ میں ہر برائی پر بہت جلد قابو پا لیں گے
فرزانہ بلوچ چیئرپرسن تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن جھنگ
ممبر ایمنسٹی انٹرنیشنل –

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +
ممبر ورلڈ ہیومنٹی کمیشن

Leave a Comment