جھنگ (عرفان حیدر سیال /ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی یاسر مشتاق کی زیر نگرانی جھنگ یونیورسٹی میں خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار میں صحت بخش خوراک کی انسانی زندگی میں اہمیت، صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات بارے آگاہی دی گئی-
جس کے مہمان خصوصی اسٹنٹ کمشنر یو ٹی میڈم ماہم واحد اور اسٹنٹ کمشنر اسفند یوٹی جھنگ تھے دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلہ میں محکمہ پنجاب فورڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین کی جانب سے شرکاء کو محفوظ خوراک کی پیداوار ، استعمال، مضر صحت اور فائدہ مند خوراک بارے اآگاہی دی گئی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماہم کا کہنا تھا کہ اچھی صحت کے لئے اچھی خوراک بہت ضروری ہے ۔
سیمینار کے شرکاء کا کہنا تھا کہ خواراک کے عالمی کے موقع پر منعقدہ سیمینار معلومات سے بھرپور تھا اس سے انہیں بہت کچھ معلومات تک رسائی ملی ۔حکومتوں اور شہریوں کو صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے مضر صحت کھانوں بارے آگاہی میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +