جھنگ( )وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آرپی او فیصل آباد کے احکامات و ہدایات کی روشنی میں خواتین کے تحفظ کیلئے جھنگ پولیس سرگرم ، تھانہ سٹی پولیس نے بھکر کی رہائشی گمشدہ تین بہنوں کو تلاش کرکے بھکر پولیس کے حوالے کردیا –
، تینوں بہنیں گھریلو تشدد کیوجہ سے گھر سے بھاگ کر جھنگ آگئیں تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھکر کی رہائشی تین بہنیں رمضانہ دختر شریف بعمر 18 سال ، آسیہ بعمر 13سال اور سلمہ بعمر 15 سال سکنائے نذیر ٹاؤن بھکر جو مورخہ 13 جون کو گھریلو تشدد کیوجہ سے گھر سے بھاگ کر جھنگ آگئیں ۔ گمشدہ بہنوں کی والدہ جمیلہ بی بی کی مدعیت میں تھانہ سٹی بھکر میں مقدمہ درج رجسٹر ہوا ۔
تینوں بہنیں بھکر سے جھنگ آئیں جنہیں پولیس تھانہ سٹی جھنگ نے کامیاب تلاش کے بعد بھکر پولیس کے حوالے کردیا ۔ ایس ایچ او سٹی جھنگ شاہد امیر اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق گھریلو تشدد ، ہراسمنٹ ، بچوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ اور کسی بھی نوعیت کی ڈومیسٹک وائلنس کی روک تھام کیلئے جھنگ پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے ۔
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تشدد اور ہراسمنٹ کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ قانون شکن متشدد عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 03417886500+