جھنگ کی مشہور ” خواجہ سویٹس ” نے جھنگ سٹی میں اپنی نئی برانچ کا آغاز کر دیا ۔
فرزند جھنگ حاجی آزاد ناصر انصاری اور پیر قاسم علی خان نے افتتاح کر دیا ۔-
جھنگ ( بیورو رپورٹ) جھنگ کی مشہور ” خواجہ سویٹس ” نے اپنی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور جھنگ سٹی کی عوام الناس کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے میلاد چوک جھنگ سٹی میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا ۔
افتتاحی تقریب میں فرزند جھنگ حاجی آزاد ناصر انصاری ، حضرت مولانا قاسم خان دامت برکاتہم عالیہ اور خواجہ ناصر محمود نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر اسامہ ناصر ، معاذ ناصر، وقاص ناصر ، عمر رافع بھٹی سمیت شہر بھر کی مشہور کاروباری و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فرزند جھنگ حاجی آزاد ناصر انصاری نے کہا کہ خواجہ سویٹس اینڈ بیکرز کا جھنگ سمیت پورے پنجاب میں مٹھائی اور سوہن حلوے کی پراڈکٹس بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ جھنگ شہر میں بھی ایک اچھی بیکری و مٹھائی کی دکان بنائی جاتی اور ہم امید رکھتے ہیں کہ خواجہ سویٹس جھنگ شہر میں بھی اپنا معیار اور روایتی زائقہ برقرار رکھیں گے ۔
خواجہ محمد ناصر محمود کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ 1950 سے خواجہ سویٹس کی مٹھائی اور سوہن حلوہ سمیت دیگر پروڈکٹس جھنگ سمیت پورے پاکستان اور بیرون ملک میں بھجوا رہا ہے ۔ ہم نے ہمیشہ معیاری اشیاء استعمال کی ہیں اور بہترین ذائقے اور معیاری اجزاء کے ساتھ سوہن حلوہ بناتے ہیں جو پوری دنیا میں مشہور ہے ۔
افتتاحی تقریب میں حضرت مولانا قاسم خان دامت برکاتہم عالیہ نے ملک و قوم کی سلامتی اور خواجہ سویٹس کے کاروبار میں برکت کی خصوصی دعا بھی کروائی ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +