جھنگ : ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ہے کہ حساس تنصیبات اور غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے تمام احکامات پر من وعن عمل درآمد کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ پروجیکٹ حویلی بہادر شاہ کے دورہ کے دوران پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے آر ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ پروجیکٹ حویلی بہادر شاہ کا دورہ کیا ، پاور پلانٹس پر سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے احکامات جاری کئے ۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس ہمہ وقت الرٹ ہوکر چائنیز پروجیکٹس کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔ متعلقہ ایس ایچ او اور سرکل آفیسر سکیورٹی مانیٹر کریں اور روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی چیک کر کے اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں ۔
تمام پراجیکٹس کی باونڈری پر مؤثر گشت اور کڑی نگرانی رکھی جائے اور پاور پراجیکٹس کے اطراف انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا جائے ۔
سرچ آپریشز میں مشکوک افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک ڈیوائس چیکنگ ، کچی آبادیوں، خانہ بدوش، ہوٹل، سرائے اور چائنیز پروجیکٹس کے اطراف گھروں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے ۔
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے تمام احکامات پر من وعن عمل درآمد یقینی بنایا جائے –
رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر انور علی جاید جھنگ آن لائن نیوز
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +