چناب کالج جھنگ کی شاندار نتائج کی روایت برقرار، نہم کے نتائج میں بھی ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی-
جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ،شہزاد سلیمی ): مثالی تعلیمی روایات کے حامل چناب کالج جھنگ نے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے کلاس نہم کے پہلے سالانہ امتحان 2024 کے اعلان کردہ نتائج میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی-
جبکہ چناب کالج کو اس بات پر فخر ہے کہ نہم کی طالبات نے مذکورہ امتحان میں 3.74 جی پی اے حاصل کرتےہوئے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔اسی طرح بوائز نے بھی3.03 جی پی اے حاصل کی۔ چناب کالج کی طالبات میں ایمان علی نے 544 نمبر لےکر کالج میں پہلی پوزیشن ، زینب رؤف نے 543 نمبر لے کر دوسری اور سیدہ مودت عباس ہاشمی نے 542 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی.
اسی طرح طلبا میں صبیح الحسن طاہر اور سید محمد صلاح رضوی نے بالترتیب 536 نمبر حاصل کیے اور کالج میں پہلی پوزیشن لی جبکہ محمد عثمان کاشف نے 534 نمبر کے ساتھ دوسری اور محمد عمران حیدر نے 532 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چناب کالج کے 504 طلبہ نے نہم کا امتحان دیا جن میں سے367 طلبہ نے اے پلس اور اےگریڈ حاصل کیا جو کالج کے تعلیمی معیار اور طلبہ کی محنت کا ثمر اور عزم کا مظہر ہے۔ دریں اثنا پرنسپل جناب کالج جھنگ لیفٹیننٹ کرنل (ر)اعظم مقبول صدیقی نے طلبہ کی شاندار کامیابی پر فخر و مسرت کا اظہار کیا اور مثالی نتائج کی فراہمی میں اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +
