جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ موچیوالا مہر عنصر عباس سپرا کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، بدنام زمانہ منشیات فروش کورنگےہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا، منشیات فروش کسی رعائیت کے مستحق نہیں ان کوکیفر کردار تک پہنچانا ہمارا فرض ہے، ایس ایچ او تھانہ موچیوالا مہر عنصر عباس سپرا ،رپورٹ مہر خالد وجھلانہ سینئر کرائم رپورٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

جھنگ۔بیورورپورٹ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش الیاس للہ گاہک کا انتظار کرنےلگا گاہک پہنچنے سے پہلے پولیس پہنچ گئی جنھوں نے چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر عابد حسین کے ویثرن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی کے احکامات کی روشنی میں –

ڈی ایس پی صدر سرکل ظہور احمد مگسی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ موچیوالا مہر عنصر عباس سپرا کی سربراہی میں محمد زاہد ٹی اےایس آئی نے دوران گشت وپڑتال ناجائز فروشاں معہ ملازمین بسواری سرکاری گاڑی نمبری GAA/926ڈرائیور اللہ دتہ عبد الطیف ظفر اقبال کانسٹیبلز نےگوجرہ موڑ کے مقام پر ناکہ بندی پر کھڑے تھے-

کہ مخبرنےاطلاع دی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش الیاس ولد سلطان محمود للہ سکنہ چک 176اس وقت منشیات لیکرگاہک کی انتظار میں موڑچک 177گوجرہ روڈ پر کھڑا ہے فوری طور پرمحمد زاہد ٹی اےایس آئی نے ریڈکیاتوپولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزم تیز قدموں سے چلنےلگا-

مگرپولیس نےدھرلیادائیں ہاتھ میں سفید رنگ کاشاپر تھا جس سےچرس برآمد ہوئی وزن کرنےپر1450گرام وزن ہواملزم کے خلاف مقدمہ نمبری 1026/24بجرم 9Cتھانہ موچیوالا درج کرکے پابند سلاسل کرلیا گیا-

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ موچیوالا مہر عنصر عباس سپرا نےمیڈیاسے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش ایک معاشرے میں ناسور ہیں یہ کسی رعائیت کے مستحق نہیں ان کاقلع قمع کرنا ضروری ہے انشاللہ منشیات فروشوں کو علاقہ میں چھپنے کی جگہ ہی نہیں ملےگی-

آفیسران کےبھی سخت احکامات ہیں ان کی پاسداری بھی فرض ہےروزانہ تھانہ میں کھلی کچہری لگاتا ہوں سائلین مجھ سے بلاجھجھک مل سکتےہیں میرے ملازمین بارے بھی کومسلہ ہوتومجھےبتایاجائےمیڈیاسےگزارش ہےکہ جرائم پیشہ عناصر یاعلاقہ میں کوئی غیر قانونی کام ہورہاہو تونشاندہی کریں انشااللہ قانون کے مطابق کاروائی کریں گے قانون شکن عناصر کو قانون ہاتھ میں لینےکی جرآت نہیں ہوگی-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

عوامی شکایات پر ڈی ایس پی پٹرولنگ ارشد گوندل نے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں سے بھتہ وصول کرنے والا پٹرولنگ پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا،رپورٹ عرفان حیدر سیال ڈویژنل بیوروچیف پاکستان ان لائن نیوز نیٹ ورک https://pakistanonlinenews.com/?p=30878

Leave a Comment