جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ہماری اولین ترجیح کرائم کو روکنا ہے، ہماری ٹیم عوام کی مدد کے لیے چوبیس گھنٹے تیار رہتی ہے، نئے تعینات ہونے والے انچارج 15 سب انسپکٹر محمد سعید اقبال کی جھنگ ان لائن نیوز سے خصوصی گفتگو، رپورٹ عرفان حیدر سیال ڈویژنل بیوروچیف جھنگ ان لائن نیوز

جھنگ (بیورورپورٹ / عرفان حیدر سیال) کیپٹن ریٹائرڈ ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی نے فرض شناس محنتی پولیس آفیسر محمد سعید اقبال کو 15 انچارج تعینات کردیا نہایت محترم فخر سادات سید علی رضا شاہ اکاونٹ برانچ ڈی پی او آفس جھنگ کے ہمراہ انچارج 15 محمد سعید اقبال سے تعارفی ملاقات-

نئے تعینات ہونے والے مدد گار 15 انچارج محمد سعید اقبال جھنگ میں امن امان کے حوالے سے بات چیت کی جس پر سب انسپکٹر محمد سعید اقبال نے کہا کہ جھنگ میں امن و امان میری پہلی ترجیح ہے اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے ہماری ٹیم ہر وقت موجود ہے-

میرا نمبر 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے آن ہے اور ہماری ٹیم عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہے تاکہ عوام کے لیے آسانی ہوسکے شہر میں کسی بھی جگہ امن و امان کے حوالے سے کوئی مسئلا در پیش آئے ہمیں آگاہی دیں-

ہماری پولیس فل فور آپکی مدد کے لیے پہنچے گی۔یاد رہے کہ سب انسپکٹر محمد سعید اقبال اس سے قبل انچارج چوکی سارنگ خان شہید موچیوالہ اور انچارج چوکی روڈو سلطان اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں-

فخر سادات سید علی رضا شاہ اکاونٹ برانچ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا محد سعید اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کرکرتے ہیں امید کرتا ہوں افسران بالا کی طرف سے دی گئی نئی ذمہ داری انشااللہ پہلے کی طرح بخوبی سرانجام دینگے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment