جھنگ(بیوروچیف/ عرفان حیدر سیال )دشمنی کے خاتمے کیلئے جھنگ پولیس کا موثر مصالحتی کردار. انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مخالف فریقین کے درمیان مگھیانہ برادری سے مہر غلام قاسم مگھیانہ اور مہر سعید کی کاوش سے اعلی افسران کی قیادت میں صلح کروا دی گئی۔
پولیس کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے اہلیان علاقہ کا اظہار تشکر ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ موچیوالا اور کوتوالی میں مگھیانہ اور نول برداری کے درمیان دیرینہ تنازعہ قتل و غارت کی طرف بڑھ رہا تھا ۔ جھنگ پولیس کی طرف سے انسانی جانوں کے تحفظ اور دیرینہ دشمنی کے خاتمے کیلئے مصالحتی کردار ادا کرتے ہوئے فریقین میں صلح کروا دی گئی ۔
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ اور ڈی ایس پی سٹی سرکل غضنفر علی بھی موجود ۔ ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ انسدادی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ دیرینہ دشمنیوں کے خاتمے کیلئے مفاہمتی کردار بھی نبھایا جارہا ہے۔
پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر محاز پر برسرپیکار ہے۔ پولیس کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے مہر غلام قاسم مگھیانہ نے پولیس کے اعلی افسران کا شکریہ ادا کیا اور اہلیان علاقہ نے تشکرکا اظہار کیا ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +