جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ)طبیب ظفر اقبال نول سیکرٹری انفارمیشن پاکستان نیچرل یونانی میڈیکل ایسوسی ایشن نےحکومت کی جانب سے نیشنل کونسل فارطب اور نیشنل کونسل فاررہومیوپیتھی کے” نینشل ٹریڈیشنل کمپلیمنٹری اینڈ الٹرنیٹوسسٹم آف میڈیسن” کے نام سے کئے جانے والے مجوزہ انضمام کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے اسے پاکستان سے طب یونانی اور ہومیو کے خاتمہ کی ناکام کوشش قرار دیا ہے، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ )طبیب ظفر اقبال نول سیکرٹری انفارمیشن پاکستان نیچرل یونانی میڈیکل ایسوسی ایشن نےحکومت کی جانب سے نیشنل کونسل فارطب اور نیشنل کونسل فاررہومیوپیتھی کے ،،نینشل ٹریڈیشنل کمپلیمنٹری اینڈ الٹرنیٹوسسٹم آف میڈیسن ،،کے نام سے کئے جانے والے مجوزہ انضمام کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے اسے پاکستان سے طب یونانی اور ہومیو کے خاتمہ کی ناکام کوشش قرار دیا ہے-

انہوں نے کہا کہ حکومتی امداد کے بغیر چلنی والی دونوں کونسلز کو رائٹ سائزنگ کے تحت ختم کئے جانے کا شوشہ ایک حیرت انگیز امر ہے اوریہ کوشش پاکستان سے ان دونوں طریقہ علاج سے مستفید ہونے والے عوام پر بھی اثر انداز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ انضمام کی کوششوں پر ملک بھر کے اطباء اور ہومیو پیتھ میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے-

اور انہوں نے اس کوشش کی مخالفت کےلئے بھرپور جدوجہد کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کونسلز کا وجود ہماری بقاکےلئے انتہائی ضروری ہے اور ان طریقہ علاج پر روک لگانے کی بیوروکریسی کی چال کو ناکام بنانے کےلئے ہم ہراول دستہ کے طور پر کام کریں گے-

اس موقع پر اس مجوزہ انضمام پر خوشیوں کے شادیانے بجانا فن طب اور فن ہومیوپیتھی سے غداری سے مترادف قرار دیا گیا۔انہوں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملک بھر سے متبادل طریقہ علاج سے مسفید ہونے والے افراد کی تعداد65فی صد کے قریب ہے-

اور ملک بھر میں دونوں کونسلز سے رجسٹرڈ اڑھائی لاکھ سے زائد اطباء اورہومیو پیتھ جو اپنے نمائندوں کو الیکشن کے ذریعے منتخب کرتے ہیں وفاقی وزارت صحت کے حکام دراصل اپنی حکمرانی کےلئے ان شعبوں کواپنے زیر اثر رکھنےاور سلیکشن کے طریقہ کار کو رائج کرنے کےلئے دونوں کونسلز کے انضمام کےلئے کوشاں ہیں-

ان کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی دونوں کونسلز کا انضمام ملک سے سستے طریقہ علاج کے خاتمہ اور موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسوں کی مخالفت تصور ہوگی ۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ انضمام کا فیصلہ فی الفور واپس لیتے ہوئے ان کونسلز کی سرپرستی کی جائے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment