ارجنٹ پریس ریلیز27 اکتوبر 2024
مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے چناب کالج جھنگ میں یوم سیاہ کا انعقاد-
جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ): مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ اور فوجی تسلط کے خلاف مظلوم و معصوم اور نہتے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کو چناب کالج جھنگ میں یوم سیاہ منایا گیا۔
اس موقع پر انڈیا کے غاصبانہ تسلط اوربھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیرکے عوام کے ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ یوم سیاہ کا مقصد کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم اور ان کی قربانیوں کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب کے دوران طلبا نے جوش و خروش سے تقاریرکیں اور ملی نغمے پیش کیے۔
اس موقع پر یکجہتی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طلبانے کشمیر کے ساتھ اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔پرنسپل چناب کالج جھنگ لیفٹیننٹ کرنل (ر) اعظم مقبول صدیقی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ “کشمیری عوام کی ہمت اور استقامت ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ان کی جدوجہد آزادی اور انصاف کے لیے ہےجو کہ ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چناب کالج مظلوم کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہاراور ان کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔”
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +