جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جھنگ کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایڈز سے آگاہی کے سلسلے ایم ایس ڈاکٹر صدف نقوی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی زیر نگرانی واک کا اہتمام ۔ آگاہی واک میں سابقہ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹراعجاز سلطان، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر بشریٰ نذیراور دیگر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ، ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

جھنگ () ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جھنگ کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایڈز سے آگاہی کے سلسلے میں ایک واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایم ایس ڈاکٹر صدف نقوی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کی۔ آگاہی واک میں سابقہ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹراعجاز سلطان، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر بشریٰ نذیراور دیگر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔

واک کے شرکا نے بینرز اور پلے کار ڈا ٹھارکھے تھے جس پر ایڈز کے متعلق احتیاطی تدابیر درج تھی۔ ایڈز سے آگاہی کا عالمی دن کے حوالے سے گزشتہ روز ڈی ایچ کیوہسپتال میں آنے والے سینکڑوں مریضوں کا ایڈز سکریننگ ٹیسٹ بالکل مفت کیے گئے۔

ایم ایس ڈاکٹر صدف نقوی نے کہا کہ ڈی ایچ کیوہسپتال میں آنے والے مریضوں کی ایڈز سے متعلق سکریننگ وقتاً فوقتاً کی جاتی رہے گی۔ شرکاء نے کہا کہ اس وقت ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ انتقال خون ایک ہی سرنج سے مختلف افراد کو انجیکشن لگانا اور غیر فطری جنسی تعلقات بنانا ہے۔ڈسٹرکٹ ہاسپٹل انچارج ڈاکٹر صدف نقوی نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تقریبا سوا چار کروڑ افراد ایڈز کا شکار ہے –

اور ہرساللاکھوں افراد ایڈز کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ پاکستان میں ایڈز کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد دولاکھ سے بڑھ چکی ہے اور کچھ ایسے افراد بھی ہیں جنہیں اپنی بیماری کے بارے میں علم نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ساتھ ایچ ائی وی وائرس کا ٹیسٹ بھی لازمی کروائیں۔

ہے کہ وہ جنسی تجارت سے منسلک خواتین کے ایچ آئی وی وائرس کے ٹیسٹ فورا کروائیں، ایڈز جسم کے ہر حصے کو متاثر کرتا ہے۔ ایڈز کی وجہ سے جسم میں قوت مدافعت ختم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے معمولی انفیکشن بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment