شور کوٹ ،مرکزی جمعیت پاکستان کے امیر سینیٹر علامہ ساجد میر کی مشاورت سے مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ سے نئی باڈی تشکیل دی گئی جس کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی اور ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ مولانا طاہر خان سلفی ناظم مالیات شیخ ثناء اللہ ناظم تبیلغ قاری محمد سعید محمدی ناظم اطلاعات شیخ شاہد اقبال نائب امیر مولانا بدر نصیر سلفی کو نامزد کیا –
جس پر صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ماسٹر محمد یونس امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جھنگ حافظ شاہد ندیم جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ قاری محمد حمزہ مکی مہر نور مڑل مہر نورزمان سپرا امیر جماعت غرباء اہلحدیث ضلع جھنگ مہر عمران سیال بدھوانہ مولانا عمر فاروق لڈیانہ سیال ماسٹر سرفراز لڈیانہ سیال ماسٹر روف گادھی اور مرکزی جمعیت اہلحدیث اہلحدیث یوتھ فورس اور جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے ذمہ داروں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی –
اور ان کومبارک باد دی اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ہم ملک میں قرآن وسنت کی بالادستی ختم نبوت اصحابہ رسول و اہلبیت کی عظمت اور دفاع کےلئے مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس اور جمعیت اساتزہ شہر کے امن و امان کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں –
اور ہم مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ ساجد میر اور ناظم اعلی ڈاکٹر سینیٹر حافظ عبدالکریم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور انکے اس فیصلے کو سر خم تسلیم کرتے ہیں ہم اپنی قیادت کے ہر فیصلے کو حرف آخر سمجھتے ہیں-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +