جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) ڈاکٹر رائے خضر حیات بھٹی شہید کے تعزیتی ریفرنس میں جھنگ ٹوبہ اور گوجرہ پی ایم اے کی شرکت، پی ایم اے ڈاکٹر سرجن رائے خضر کی ٹریفک حادثے میں المناک شہادت اور انکی وائف گائینیکالوجسٹ ڈاکٹر شمائلہ کے شدید زخمی ہونے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتی ہے

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) ڈاکٹر رائے خضر حیات بھٹی شہید کے تعزیتی ریفرنس میں جھنگ ٹوبہ اور گوجرہ پی ایم اے نے شرکت کی اور مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم اے ڈاکٹر سرجن رائے خضر کی ٹریفک حادثے میں المناک شہادت اور انکی وائف گائینیکالوجسٹ ڈاکٹر شمائلہ کے شدید زخمی ہونے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتی ہے-

اور اس امر پر غم و غصے کا اظہار کرتی ہے کہ انکو انتقامی طور پر پہلے دور دراز اور پھر دوسرے ضلع میں ٹرانسفر کیا گیا اور اس طرح انکے فرائض منصبی کی ادائیگی میں مشکلات پیدا کی گئیں –

ڈیوٹی پر پہنچنے اور ذہنی پریشانی کے عالم میں وہ جان لیوا حادثے کا شکار ہوئے اور انکی وائف شدید زخمی ہوئیں –

پی ایم اے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے تادیبی کاروائی کیجائے وزیر اعلی ڈاکٹر شمائلہ کی تیمارداری کیلئے جھنگ کادورہ کریں –

اور ڈاکٹرز کمیونٹی میں پائی جانے والی بے چینی کا تدارک کریں متاثرین کیلئے معقول معاوضے کا اعلان کریں اور یقینی بنائیں کہ آئندہ کوئی ڈاکٹر ایسی صورتحال کا شکار ہو کر موت کا لقمہ نہ بنے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment