مخلص دوست اللہ تعالیٰ کی نعمت سے کم نہیں… تحریر :حکیم طاہر محمود جنجوعہ

مخلص دوست اللہ کی نعمت سے کم نہیں

تحریر : حکیم طاہر محمود جنجوعہ

زندگی ہمیشہ اس ادمی کی خوشحال گزرتی ہے جسے زندگی کا ساتھی مخلص وفادار ملے قانون قدرت ہے اس وقت تک اپ کامیاب و کامران نہیں ہوسکتے جب تلک اپ کو اچھا ساتھی دوست نہ ملے اپ اس وقت تک اپنا دکھ سکھ کسی کے ساتھ شیئر مہیں کرسکتے جب تلک اپ کو مخلص دوست نہ ملے مخلص دوست ملے گا تو اپ اس سے فل کی باتیں کر پائیں گے-

اس سے صلاح مشورے لیں گے زندگی میں اگے بڑھنے کے ٹپس لیں گے زمین وجائیداد کی خریدو فروخت کا مشورہ لیں گے یہ سب چیزیں کب ہونگی جب خلص دوست و ساتھی ملے گا باتیں ہمیشہ اسی سے کیں جاتی ہیں جو ایماندار ہوگا دیانتدار ہوگا فرض شناس ہوگا مطلبی نہیں ہوگا –

تم سے جو عہد کرے گا اسے احسن طریقے سے نبھائے گا تم سے دشمنی نہیں کرےگا بلکہ تمہارے دشمنیوں کو ختم کرے گا وہ تمارا دشمن نہیں بنے گا بلکہ تمہارا قدم قدم پر دفاع کرے گا وہ خود دکھ برداشت کرلے گا تجھے دکھ میں نہیں دیکھے گا وہ دوستوں میں تمہاری تعریف کرے گا تمہاری بد تعریفی کرنے والوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائےگا –

اور وہ تمہاری غیر موجودگی میں تمارے مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا یہ وہ دوست ہے جس کے پاس کوٹھیاں بنگلے گاڑیاں لینڈ کروزر اور زر ومال نہیں یہ سوکھی روٹی کھانے والا تمہارا دوست ہے اس کے گھر میں مرغے چرغے نہیں پکتے بلکہ یہ دال چٹنی اچار سے روٹی کھانے والا ہے دوست وہ نہیں ہوتا-

جس کے پاس پیسے ہوں جس کے پاس بنگلے ہوں دوست وہ ہوتا ہے جسے تمہاری ترقی پر خوشی ہو تمہاری گاڑیوں بنگلوں کو دیکھ کر ماشاء اللہ کہے اور کہے کہ میرے دوست کو۔ اللہ نے بہت دیا ہے اس پر اللہ کی رحمت ہے دوست بناتے وقت مخلص کی تلاش کریں سوکھی روٹی کھانے والا تجھے کبھی ازمائش میں نہیں ڈالے گا-

وہ جب تیرے پاس ائے گا تجھے دوستوں میں بیٹھے ہوئے عزت دے وہ تجھے مال ذر تو نہیں دے سکتا مگر وہ تجھے بے لوث وقت دے بے لوث عزت دے گا بے لوث دعا دے گا وہ ہمیشہ تجھے اگے سے اگے دیکھنا چاہتا ہے جب کبھی مشکل وقت ائے گا –

تو وہ تجھے گردن کا خون دینے کیلئے خود چل کر ائے گا اس کے برعکس جب بڑے لوگ ائیں گے تجھے انکے لیئے انواع و اقسام کے کھانے تیار کرنے پڑتے ہیں انہیں انکی شایان شان عزت کرنا پڑتی ہے مگر دوست سوچ سمجھ کر بنائیں جو تمہاری عزت کو بڑھتا دیکھ کر قلبی راحت محسوس کریں وہ نہ بنائیں جنکی نظر تمہارے دستر خواں پر ہو انکی نظر تماری گاڑی کوٹھیوں بنگلوں اور روپے پیسے پر ہو وہ مطلبی اور خود غرض ہیں –

وہ لوگ سیاسی ہیں مطلب پڑنے پر قریب مطلب نکنے پر دور ہو جاتے ہیں ایسے لوگ وفادار اور دوستی کے قابل نہیں ہیں تعلق تھوڑے بنا لیں محدود بنالیں مگر اپنی صفوں میں مخلص دوست بنائیں جب کبھی برا وقت ائے گا تمہارے کندھے کے ساتھ مل کر کھڑے ہونگے –

یہ سب کچھ وہی لوگ کریں گے جو دل سے اپکی عزت کرتے ہیں اللہ کریم ہمیں توفیق دے کہ ہم خالصتا اللہ کی رضا کیلئے دوست بنائیں اور بھائی چارے کی فضا پیدا کریں اللہ کریم میرے سمیت سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment