وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تھانہ وریام والا کے علاقہ لڈا ماہنی میں پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے شہری کے گھر اسسٹنٹ جنرل ڈائریکٹر ہیومن رائٹس ریاض سپرا (لاہور) کی اپنی ٹیم کے ہمراہ انویسٹی گیشن کےلئے آمد، ورثاء سے اظہار تعزیت کی اور صورتحال سے آگاہی حاصل کی، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا اسد اللہ کھوکھر اور میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے، رپورٹ پیر سید طارق شاہ، محمد ندیم

شورکوٹ (پیر سید محمد طارق شاہ ڈپٹی بیورو چیف(

تھانہ وریام والا قیدی شوکت نامی لڈا ماہنی سے گزشتہ روز تفتیش کے دوران اپنی جان کی بازی ہار گیا اسی موقع پر ہیومن رائٹس کے اسسٹنٹ جنرل ڈائریکٹر کی پریس کانفرنس –
تفصیلات کے مطابق
جھنگ تھانہ وریام والا کی حدود لڈا ماہنی میں محمد شوکت جو کہ کس شک کی بنا پہ تھانہ وریام والا میں قید تھا گزشتہ روز تھانہ وریام والا میں تفتیش کے دوران اپنی جان کی بازی ہار گیا ذرائع سے معلوم ہوا تو اس موقع پر نیشنل ہیومن رائٹس پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹڑ جنرل ریاض سپرا (لاہور) نے ایکشن لیتے ہوئے جھنگ ڈی پی او کی زیر قیادت تھانہ وریام والا کے ایس ایچ او ملک اسد اللہ کو رابطہ میں لیا اور موضع لڈا ماہنی میں اپنی مکمل ٹیم کے ہمراہ شوکت مرحوم کے علاقہ میں انویسٹیگیشن کیلیے بمعہ میڈیا پریس کانفرنس کی-

اور لواحقین و اھل علاقہ سے مکلمل جانچ پڑتال کر کے تعزیت کی اور یقین دہانی کروائی اور کہا کہ رپورٹس کی انتظار ہے جیسے ہی رپورٹس آئے گی ہم انشاء اللہ عنقریب مجرم کو کیفر کردار تک لائیں گے اسی موقع پر میڈیا کے کافی نمائندگان نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا جس میں رجب بھٹی رانا حاجی محمد شبیر نیشنل پریس کلب ملک ناصر علی قاری محمد شہباز و پیر سید محمد طارق شاہ ہما حقوق نسواں فاؤنڈیشن وائس پریزیڈنٹ (جھنگ)و فلاحی و سماجی ویلفیئر ورکر جھنگ اور محمد ندیم بولڈ نیوز بیورو چیف CID کے رپورٹڑ اور اس کے علاوہ بھی جھنگ و شورکوٹ سے میڈیا کے نمائندے تھے –

پریس کانفرنس کے بعد ملک اسد اللہ ایس ایچ او نے تمام میڈیا کو انٹڑویو دیتے ہوۓ کہا کہ غلط کام کرنے والا مجرم ہوتا ہے خواہ کوئی بھی ہو ہماری نظر سے بچ نہیں سکے گا ہم انشاء اللہ جلد از جلد مجرم کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک لائیں گے ۔

رپورٹ ۔رائے ایاز اکبر نمائندہ جنگ وجیو نیوز شورکوٹ

شورکوٹ ۔چئیر پرسن پیڈ کوارٹر اسلام آباد رابعہ جویری آغا نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس اور ممبر پنجاب ندیم اشرف کی ہدایت پر غلام عباس سپرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس نے گزشتہ دنوں تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ کے تھانہ وریام والا کے تفتیشی آفیسر چمن عباس کے ہاتھوں مبینہ طور پر مویشی چوری میں گرفتار شوکت لدھیانہ جو 5 بچوں کا باپ تھا کہ ہلاکت پر سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے ان کے گھر موضع لڈہ ماہنی کا دورہ کیا –

اور ورثا سے ملاقات کی تھانہ وریام بھی گئے اور ایس ایچ او تھانہ وریام والا ملک اسد اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے ورثا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے تحت آئے ہیں تاکہ آپ بلا خوف و خطرات اس کیس کی پیروی کریں اور تمام پریشر سے بالا تر ہو کر پیروی کریں-

انہوں نے ڈی پی او جھنگ (ر) کیپٹن بلال افتخار کیانی سے بھی ملاقات کی ڈی پی او جھنگ نے انہیں یقین دلایا کہ پوسٹ مارٹم کی روشی میں مزید کارروائی کی جائے گی انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس آئی چمن عباس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا –

ہے اس کی تحقیقات جاری ہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں کاروائی کی جائے گی انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے میرے آنے کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو اور کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو کیوں کہ ہیومن رائٹس بہت بڑا ادارہ ہے ہمارا مینڈیٹ ہےاگر پولیس ملازم ملوث پایا گیا-

تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ پولیس اور دوسرے اداروں کا امیج برقرار رہے کہیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی ہم اس کا ایکشن لیں گے اور کیفر کردار تک پہنچائیں گے شوکت کی بھائی اور ماموں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ شوکت کو تشدد کر کے ہلاک کیا گیا –

ہے ہم مطمئن ہیں ڈی پی او جھنگ بھی تعاون کر رہے ہیں ہمیں انصاف چاہیے کیوں کہ شوکت کی معصوم بچے ہیں یہ گھر کا واحد کفیل تھا انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جو انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کر رہے ہیں اس وقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ریاض مارتھ ،صحافی رائے ایاز اکبر ،رانا شاہد محمود ،ذیشان حیدر ،عبدالشکور سپرا ،رائے رجب علی بھٹی ،ناصر محمود ،رانا شبیر و دیگر موجود تھے-

Leave a Comment