جھنگ :سیدنا امیرمعاویہ رضی اللہ تعالیٰ کی زندگی اور انداز حکمرانی امت کیلئے مشعل راہ اور حکمرانوں کیلئے عملی نمونہ ہے عبد الرؤف چوھدری، حضرت سیدناامیرمعاویہ ؓ ایک عظیم جرنیل،سپہ سالاراورمیدان ِحرب کے نڈرشہسوارتھے۔ناظم عمومی ایم ایس او پاکستان، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

[پریس ریلیز]
سیدنا امیرمعاویہ رضی اللہ تعالیٰ کی زندگی اور انداز حکمرانی امت کیلئے مشعل راہ اور حکمرانوں کیلئے عملی نمونہ ہے۔عبد الرؤف چوھدری
حضرت سیدناامیرمعاویہ ؓ ایک عظیم جرنیل،سپہ سالاراورمیدان ِحرب کے نڈرشہسوارتھے۔ناظم عمومی ایم ایس او پاکستان

جھنگ( شیخ غلام مصطفیٰ )حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کاتب وحی اور جلیل القدر صحابی تھے، حضرت سیدناامیرمعاویہ ؓ ایک عظیم جرنیل،سپہ سالاراورمیدان ِحرب کے نڈرشہسوارتھے،سیدناامیرمعاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نہ صرف خلفائے سابقین ؓ کی سرکردگی میں اسلام کے دفاع اور تحفظ کے لیے کارہائے نمایاں انجام دیے،بلکہ خود ان ؓ کا دورخلافت فتوحات اور غلبہ اسلام کے حوالے سے شان دار دورِ خلافت ہے،-

سیدنا امیرمعاویہ رضی اللہ تعالیٰ کی زندگی اور انداز حکمرانی امت کیلئے مشعل راہ اور حکمرانوں کیلئے عملی نمونہ ہے۔ان خیالات کااظہار ناظم عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عبدالروف نے 22رجب یوم وفات سیدنا امیرمعاویہ رضی اللہ تعالیٰ کے موقع پر جھنگ میں کاتب وحی سیمینار سے خطاب کیا۔

ناظم عمومی ایم ایس او پاکستان عبدالروف نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ سیرت صحابہ کرامؓ واہل بیت عظام ؓکے مطالعے سے یہ بات واضح طور پر معلوم ہوجاتی ہے کہ آل رسول ﷺاور اصحاب رسولﷺ اپنے دلوں میں ایک دوسرے سے محبت ومودت اور عزت رکھتے تھے، نوجوان نسل کا اپنے تاریخی و اسلامی ورثہ سے تعلق جوڑنے کے لیے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس پروقار سیمینار میں مرکزی ناظم عمومی MSO پاکستان برادر عبد الرؤف چوھدری کے علاؤہ برادر ثاقب گوہر ناظم مالیات MSO پاکستان برادر حیدر معاویہ ناظم MSO ساؤتھ پنجاب برادر وسیم الحسن ناظم اطلاعات MSO ساؤتھ پنجاب سمیت دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور خلیفہ سادس کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

اسامہ غازی
ناظم اطلاعات ونشریات ایم ایس او پاکستان

جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment