جھنگ(عرفان حیدر سیال )مبارک ہیلتھ کیئر سنٹر کے زیر اہتمام انچارج ہیلتھ کیئر سنٹر ڈاکٹر سید علی عباس زیر نگرانی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ برائے ایصال ثواب سردار زوار علی نواز خان بلوچ مرحوم منعقد کیا گیا، میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا مفت چیک اپ اور شوگر ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی گئی

جھنگ(ڈسٹرکٹ بیوروچیف/ عرفان حیدر سیال )مبارک ہیلتھ کیئر سنٹر کے زیر اہتمام انچارج ہیلتھ کیئر سنٹر ڈاکٹر سید علی عباس زیر نگرانی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ برائے ایصال ثواب سردار زوار علی نواز خان بلوچ مرحوم کا انعقاد گیا کیا۔

میڈیکل کیمپ میں سینکڑروں کے قریب مریضوں کا مفت چیک اپ اور شوگر ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی گئی۔کیمپ میں معروف سوشل ورکر قلب عباس خان بلوچ، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب یوسف بھٹی ،ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب عرفان حیدر سیال ،بشیر احمد بھٹی،سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی-

کیمپ کی کوریج فرائض عرفان حیدر سیال نے سرانجام دیئے۔کیمپ کو کامیاب بنانے میں میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سید علی عباس شاہ ،ڈاکٹر ساجد محمود سیال آ ف سرگودھا،قلب عباس خان بلوچ و پیرامیڈیکل سٹاف کی محنت اوربھر پور تعاون شامل حال رہا۔

اس موقع پر انچارج مبارک ہیلتھ کیئر سنٹر ڈاکٹر سید علی عباس شاہ نے میڈیا کے نمائندے عرفان حیدر سیال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہیلتھ کیئر سنٹر علاقہ بھر کی عوام کیلئے سستی اور معیاری طبی سہولیات مہیا کر رہا ہے اور ہر ماہ میں ایک فری میڈیکل لگایا جائے گا –

جبکہ عام دنوں میں مبارک ہیلتھ کیئر سنٹر محلہ حافظ آ باد نذد ڈھڈی موڑ ماسی روڑ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ پر صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک معمولی چیک فیس کے ذریعے شوگر،بلڈپریشر،معدہ،جگر،الرجی،جلد اور نفسیات وغیرہ امراض کا چیک اپ کیا جاتا ہے ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment