جھنگ۔فیسکو سب ڈویثرن کھیوہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، کوئی پوچھنے والا نہیں، علاقہ کی عوام پریشان کاروبارٹھپ، کاروباری عوام کی دوہائیاں اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، رپورٹ مہر خالد وجھلانہ سینئر صحافی

جھنگ۔فیسکو سب ڈویثرن کھیوہ میں غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ جاری کوئی پوچھنے والا نہیں علاقہ کی عوام پریشان کاروبارٹھپ کاروباری عوام کی دوہائیاں اعلئ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا-

تفصیلات کے مطابق فیسکوسب ڈویثرن کھیوہ میں حسب معمول غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ پر کاروباری عوام پھٹ پڑی ان کاکہناتھاکہ جب سے فیسکوسب ڈویثرن کھیوہ کے ایس ڈی او فخرعباس خان بلوچ نے چارج سنبھالا ہےغیراعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں خرابی کابہانہ بناکر کئ کئ گھنٹے بجلی بندکردی کردی جاتی ہے-

آج صبح نوبجےسےبجلی بندش پرگرڈ اسٹیشن رابطہ کرنےپربتایاکہ دوتین بجےتک پرمٹ ہےفیسکوحکام کےلاڈلےایس ڈی او نے کبھی عوام کو پرمٹ بارےمطلع کرنے کی زحمت ہی گواراہ نہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سے موصوف ایس ڈی او نے چارج سنبھالا ہے موبائل فون سننابھی گوارہ نہیں کرتا –

ہمارے کاروبار تباہ ہوگئےہیں بجلی کی بندش کاروباری افراد پریشان عوام نے اعلئ حکام سے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بارےنوٹس لیکرعوام دشمن فیسکوحکام کےلاڈلےایس ڈی او کوفی الفور سب ڈویثرن کھیوہ سے تبدیل کرکے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایماندار اور عوام کادرد دل رکھنےوالےایس ڈی او کو تعینات کیاجائے-

اور فیسکو حکام کوپابندکیاجائےکہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عوام لوڈ شیڈنگ یاپرمٹ بارےمطلع کیاجائے-

جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment