جھنگ( ) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں پولیس تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن نے شراب کی بھاری مقدار میں ترسیل ناکام بنا دی ۔ دو منشیات فروش 217 بوتل ولائتی شراب سمیت رنگے ہاتھوں دھر لئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں پولیس تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان سے 217 بوتل ولائتی شراب برآمد کرلیں ۔ گرفتار ملزمان میں منور اور عبد الرؤف شامل ہیں
جنکے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمات درج کر لئے گئے ۔پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ منشیات کا زہر بیچنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ منشیات فروشوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔
معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے پولیس مکمل طور پر متحرک ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے سوسائٹی کے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھا جاسکے ۔ ڈی پی او کی جانب سے پولیس افسران کو تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +