جھنگ ( ) پولیس تھانہ صدر کی بڑی کاروائی ، چور و ڈکیت گینگ کے 7 ملزمان گرفتار ، 50 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ۔ ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی نے مال مسروقہ شہریوں کے حوالے کیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چور و ڈکیت گینگ کے 7 ملزمان گرفتار کرکے 50 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا ۔ مال مسروقہ میں انورٹر ، موٹر سائیکل ، ذرعی موٹر ،لال پمپس، مال مویشی اور 8لاکھ روپے نقدی برآمدی کی گئ ہے ۔
ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی نے مال مسروقہ شہریوں کے حوالے کیا ۔مال مسروقہ کی برآمدگی پر پولیس افسران کو شاباش دیتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہمہ وقت سرگرم ہے ۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لاکر مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا جارہا ہے ۔ جرائم کے تدارک کیلئے میکانیزم ترتیب دیا گیا ہے ، اس سلسلہ میں جملہ ڈی ایس پیز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ خود پیٹرولنگ کریں اور گشت اور ٹھیکری پہرہ کو مانیٹر کریں ۔
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔ مال مسروقہ کی برآمدگی پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈی پی او نے موثر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او نواز خان اور انکی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات بھی تقسیم کئے ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +