وریام والاشورکوٹ :نواحی قصبہ حویلی بہادر شاہ سے بیس روز قبل لاپتہ ہونے والی بچی تاحال مل نہ سکی، والدین غم سے نڈھال، تھانہ کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں، آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ سمیت ڈی ایس پی شورکوٹ اور ایس ایچ او تھانہ وریام والا ہماری بچی کو تلاش میں مدد فراہم کریں، ہم غریب ہیں ہماری کوئی نہیں سنتا،رپورٹ تحسین حیات اعوان

حویلی بہادر شاہ میں گھر میں کام کرنے والی دس سالہ بچی انیلہ کو پولیس تھانہ وریام والا بیس روز گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہ کروا سکی اور نہ کوئی پیش رفت ہوئی-

غریب والدین تھانہ کے چکر لگا لگا کر مایوس ہوکر گھر بیٹھ گئے اور غریب والدین پولیس کے ڈیزل پٹرول انوسٹی گیشن کا خرچہ نہیں کر سکتے اس لیے کوئی ہیش رفت نہ ہوئی-

138/25 بیس روز قبل درج ہوئی مگر کوئی ہیش رفت نہ ہوئی کیونکہ بچی غریب والدین کی تھی نہ کہ کسی ڈی آئی جی کی گائے یا کسی کمشنر کا کتا تھا جس نے پولیس کی نیندیں حرام کر دی تھی-

حیرت کی بات یہ ہے کہ بچی حویلی بہادر شاہ جس کے گھر کام کرتی ہے وہ کہتے ہیں یہاں سے چلی گئی اب سی سی ٹی وی کیمرہ میں بھی بچی کا جانا نظر نہیں آرہا آخر بچی گئی کہا ں-

ائی جی پنجاب آر پی او فیصل آباد ڈی پی او جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری بچی کو برآمد کیا جائے، جہاں بھی ہے

Leave a Comment