جھنگ (مہر ریاض نول سے ) شوگر (ذیابطیس ) اور نظر کی کمی، ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسم میں خون کی شوگر کی سطح بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ زیادہ شوگر کی وجہ سے جسم کے مختلف حصوں میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، اور آنکھیں بھی ان میں شامل ہیں۔
ان خیالات کا اظہار معروف معالج ذیابیطس اور نوجوان مسیحا ڈاکٹر دانش علی ہرل (جنرل و فیملی فیزیشن و ماہر ذیابیطس) نے سینئر صحافی و کالم نگار مہر محمد ریاض نول سے ملاقات کے دوران بتایا ،ڈاکٹر دانش علی ہرل کا کہنا تھا کہ آنکھوں میں باریک باریک خون کی نالیاں ہوتی ہیں جو ریٹینا کو خون پہنچاتی ہیں۔
ریٹینا وہ حصہ ہے جو روشنی کو محسوس کرتا ہے اور دماغ تک سگنلز بھیجتا ہے تاکہ ہم دیکھ سکیں۔جب یہ نالیاں خراب ہو جاتی ہیں یا بند ہو جاتی ہیں تو ریٹینا کو آکسیجن اور ضروری غذائی اجزاء نہیں مل پاتے۔اس سے ریٹینا کو نقصان پہنچتا ہے اور نظر دھندلی ہو جاتی ہے جب ریٹینا کو مناسب خون نہیں ملتا، تو جسم نئی خون کی نالیاں بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
لیکن یہ نئی نالیاں کمزور اور غیر معمولی ہوتی ہیں، اور یہ آسانی سے پھٹ سکتی ہیں، جس سے آنکھ کے اندر خون بہنے لگتا ہے۔ یہ بھی نظر کی کمی کا سبب بنتا ہے۔ذیابیطس کے مریضوں میں موتیا بھی زیادہ عام ہے۔
موتیا میں آنکھ کے لینس میں دھندلا پن آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے چیزیں صاف نظر نہیں آتیں۔ذیابیطس ریٹینوپیتھی (Diabetic Retinopathy):یہ ایک ایسی حالت ہے جو ذیابیطس کے مریضوں میں عام ہے اور اس میں ریٹینا کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ مستقل اندھے پن کا سبب بن سکتی ہے۔
اپنی خون کی شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھیں۔باقاعدگی سے آنکھوں کی جانچ کروائیں تاکہ کسی بھی مسئلے کو ابتدائی مراحل میں ہی پکڑا جا سکے ذیابیطس اور آنکھوں کے مسائل کے علاج کے لیے ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائیں باقاعدگی سے استعمال کریں۔
ڈاکٹر دانش علی ہرل نے کہا کہ اگر آپ بھی شوگر یا اس سے منسلک کسی بھی پیچیدگی کا شکار ہیں تو فورا ” تشریف لائیں ۔ ہم نہ صرف آپ کی شوگر کا مکمل طور پر علاج کریں گے بلکہ خوراک ، پرهیز ، ورزش اور طرز زندگی کے بارے میں بھی آپ کی مکمل رهنمائ کریں گے ۔
انشاءﷲ ڈاکٹر دانش علی ہرل سے ملنے یا چیک اپ کروانے کیلئے شوگر کلینک فاطمہ میڈی کیئر دار السكینہ روڈ نزد پاسپورٹ آفس جھنگ صدر اوقات کار شام 4 بجے تا رات 8 بجے بروز سوموار تا ہفتہ چیک اپ کروا سکتے ہیں مستحق افراد کیلئے حقیقت میں مسیحا ہیں ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +