جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ ). ریجنل ڈائریکٹر سپیرئیر گروپ آ ف کالجز فیصل آ باد ریجن محمد سلیم مغل نے سپیرئیر کالج (مین کیمپس ) گوجرہ روڑ جھنگ کا وزٹ کیا ہے اس موقع پر ریجنل کوآرڈینیٹر کامران سعید،پرنسپل پروفیسر محمد رحمان،وائس پرنسپل پروفیسر شہزاد انجم انصاری،ایڈمن آ فیسر چوہدری ثوبان حیدر اور پبلک ریلیشن آ فیسر مہر محمد ریاض نول بھی موجود تھے پرنسپل نے ریجنل ڈائریکٹر کو ویلکم کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا –
، ریجنل ڈائریکٹر محمد سلیم مغل نے سپیرئیر کالج کے کلاس رومز کا وزٹ کیا اور طلباء و طالبات سے تعلیم کے حوالے سے مسائل اور ٹیچرز کے متعلق دریافت کیا جس پر طلباء و طالبات نے اطمینان کا اظہار کیا اور کالج انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی –
ریجنل ڈائریکٹر نے کمپیوٹرز لیب،کمسٹری،فزکس لیبز کا بھی معائنہ کیا اور مزید بہتر کرنے کی ہدایات دیں،ریجنل ڈائریکٹر محمد سلیم مغل نے ڈائریکٹر سپیرئیر کالج جھنگ میڈم فرحین اسامہ سے بھی ملاقات کی اور کالج کے حوالے سے شارٹ وقت میں بہتر انتظامات کروانے اور بچوں کو بروقت تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کی بھی تعریف کی-
اس موقع پر محمد سلیم مغل نے کہا کہ میں نے پہلے فروری 2025ء میں وزٹ کیا تھا اور اب میں وزٹ کے دوران بہت سی تبدیلی دیکھ رہا ہوں کم وقت میں بلڈنگ رینویشن ،داخلہ میں اضافہ،بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نئی اونر شپ بہترین پلاننگ اور منظم طریقے سے ادارے کو آ گے لے کر چل رہی ہے –
کمپیٹیشن کا دور ہے محنت اور لگن سے آ گے بڑھنا ہوگا سٹاف ، مہتم ادارہ اور اونر شپ کا ایک دوسرے کے ساتھ کوارڈینیشن کا خاص خیال رکھا جائے ، ٹیچرز اور بچوں کے ڈسیپلن کو برقرار رکھا جائے ، پلان ہی کامیابی کی زینت ہے آ پ کا ادارہ انفراسٹرکچر کے لحاظ سے مکمل ہے کوئی کمی نہ ہے اور بچے بھی آ پ کے سسٹم سے مطمن ہیں بچوں میں ٹیسٹ،کھیل،سیمینار و دیگر پروگرامز میں کمپیٹیشن کروایا کریں-
تاکہ بچوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات بڑھیں اور تعلیمی میدان میں ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے ،بعد ازاں ریجنل ڈائریکٹر محمد سلیم مغل نے ڈائریکٹر میڈم فرحین اسامہ سے پروفیسر ظہیر الحق اسد کی خیریت بھی دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ