جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) جھنگ میں ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف سی سی ڈی کی پہلی بڑی کاروائی، تین افراد کے خلاف مقدمہ درج جبکہ جدید آٹومیٹک اسلحہ بھی پولیس نے ملزمان سے برامد کر لیا، رپورٹ انیس احمد پوری

جھنگ (ذرائع) جھنگ میں ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف سی سی ڈی کی پہلی بڑی کاروائی تین افراد کے خلاف مقدمہ درج جبکہ جدید آٹومیٹک اسلحہ بھی پولیس نے ملزمان سے برامد کر لیا –

تفصیلات کے مطابق جھنگ تھانہ سٹی کے علاقہ شاہ کبیر کے قریب سی سی ڈی پولیس نے ڈالہ میں سوار تین افراد کو اسلحہ کی نمائش کرنے اور شہر میں خوف و ہراس کی علامت بننے پر حراست میں لیا گیا جن کے قبضہ جدید آٹومیٹک اسلحہ کے لائسنس اور اجازت نامہ موجود نہ ہونے پر سی سی ڈی پولیس نے تینوں ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے گرفتار کیا –

اور اسلحہ بھی اپنی تحویل میں کر لیا ھے سی سی ڈی حکام کا کہنا گے کہ ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش سے علاقہ مکینوں میں خوف کی فزا پیدا ہوتی ھے ایسے عناصر کے خلاف سی سی ڈی حکام کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کریں گے –

ذرائع کا کہنا ھے مبینہ طور ملزمان اور ان کے زیر استعمال ڈالہ نئے منتخب ہونے والے جنرل سیکرٹری ذاتی محافظ ہیں جن کو جھنگ سٹی شاہ کبیر کے قریب سے گرفتار کیا گیا ھے-

Leave a Comment