جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) پولیس ڈرائیونگ سکول جھنگ میں کار اور ایل ٹی وی کی نئی کلاسز کا آغاز،دوران کورس ٹرینیز کو ماہر اور تجربہ کار پولیس انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی پریکٹیکل ٹریننگ، ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور گاڑیوں کی مینٹیننس کی بابت ٹریننگ دی جائے گی، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

ٹریفک پولیس جھنگ
مورخہ 03 اکتوبر 2025
پولیس ڈرائیونگ سکول جھنگ میں کار اور ایل ٹی وی کی نئی کلاسز کا آغاز

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر کی زیر نگرانی
پولیس ڈرائیونگ سکول جھنگ میں نئی کلاسز کا آغاز ہوگیا۔

کار کورس کا دورانیہ دو ہفتے جبکہ ایل ٹی وی کورس کا دورانیہ چار ہفتے ہوگا

دوران کورس ٹرینیز کو ماہر اور تجربہ کار پولیس انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی پریکٹیکل ٹریننگ، ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور گاڑیوں کی مینٹیننس کی بابت ٹریننگ دی جاتی ہے اسکے علاوہ پولیس ڈرائیونگ سکول جھنگ میں ڈرائیونگ سیمولیٹر نصب کیا جا چکا ہے –

جہاں عالمی معیار کے مطابق ڈیجیٹل ڈرائیونگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔ای سائن ٹیسٹ کے لیے جدید ترین ٹچ سکرین سسٹم پر ٹریفک اشاروں کی تیاری کروائی جا رہی ہے۔لیڈیز کے لیے الگ لیڈی پولیس انسٹرکٹر کی سہولت موجود ہے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +