جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کا اہم تنظیمی اجلاس، مرکزی ،صوبائی اور ضلعی راہنماؤں کی شرکت،مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان دینی مذہبی و سیاسی جماعت ہے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا وہ اسلام والے بھی تھے اور سیاسی بھی تھے اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شور کوٹ مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کا اہم تنظمیی اجلاس گلشن حافظ عبدالعیلم یزدانی رح مرکز جامعہ اسلامیہ اہلحدیث فیصل آباد روڈ جھنگ صدر میں منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے قائم مقام ناظم اعلی علامہ عبدالرشید حجازی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیاسی امور کے ناظم علامہ معتصم الہی ظہیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات محمدعلی یزدانی مرکزی جمعیت اہلحدیث سنٹرل پنجاب کے امیر حافظ یونس آزاد مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے ناظم ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ حافظ قسیم شیخوپوری قاری مشتاق احمد فاروقی حافظ خالد عثمان شیخوپوری قاری شفیق الرحمن یزدانی قاری احمد حسن ساجد مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی نے اجلاس سے خطاب کی-

ا جبکہ مہمان خصوصی مخددم شفقت شاہ مخددم حسیب شاہ سید توصیف شاہ تھے اجلاس میں تحصیل احمد پور سیال تحصیل اٹھارہ ہزاری تحصیل شورکوٹ تحصیل جھنگ سے رکن شوری کے علاوہ جمعیت اساتذہ اور اہلحدیث یوتھ فورس کے ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی-

اجلاس سے علامہ معتصم الہی ظہیر نے اجلاس میں کہا کہ اب ان شاء اللہ مرکزی جمعیت اہلحدیث سنٹرل پنجاب کا یہ قافلہ توحید وسنت کے پرچم کو بلند کرنے کا عزم کرلیا ہے اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان دینی مذہبی و سیاسی جماعت ہے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا وہ اسلام والے بھی تھے اور سیاسی بھی تھے اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی-

اور حافظ یونس آزاد نے کہا کہ اب انشاء اللہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کو منظم اور ملک پاکستان میں اپنی قوت اور طاقت سے اس ملک میں امن وامان اور دہشت گردی کے خاتمے اور اس ملک میں قرآن و سنت کے نفاذ کےلئے عملی طور پر مرکزی جمعیت اہلحدیث ملک کے کونے کونے میں یونٹ سازی کی مہم تیز کرکے اسے یونین کونسل سطح تک کرے گی-

جس کا اج سے باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلی علامہ عبدالرشید حجازی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر کی نو ماہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار اور شاباش دی-

حافظ ثاقب سرور ساقی نے کہا کہ جلد ہی ضلعی دفتر کا قیام کیا جائے گا اور تبلیغی پروگراموں کو مزید فعال کیا جائے گا سیلاب زدگان میں حکما ڈاکٹر اور جماعت کے ذمہ داران میں اعزازی شیلڈ قائدین اور مہمانوں کے ہاتھوں تقسیم کئے گئ-

ے جن میں حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ چوہدری حکم احتشام شاہد رائے موہد بھٹی حافظ شاہد ندیم صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ شیخ شاہد اقبال اور دیگر ذمہ داران کو شیلڈ دیئے اور بعد میں تمام احباب کی ضیافت کا اہتمام کیاگیا-

اور دعا کی کہ اللہ ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت فرمائےاور امن و امان کےلئے اور پاک فوج کےلئے خصوصی دعا کی گئی-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +