جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) حکومت پنجاب نے جھنگ میں جدید ملٹی سٹوری شاپنگ مال کی منظوری دے دی ، جدید سہولیات سے آراستہ شاپنگ مال کا منصوبہ جلد شروع ہو گا،چیف آفیسر ضلع کو نسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ

جھنگ میں جدید ملٹی سٹوری شاپنگ مال کی منظوری دے دی گئی

جھنگ میں جدید سہولیات سے آراستہ شاپنگ مال کا منصوبہ شروع ہو گا

جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ سے ) حکومت پنجاب نے | ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کو دھجی روڈا شہید روڈ پر تعمیر کیے جانے والے زیل گھر کمر شل پلازہ کے میگا پراجیکٹ کی قانونی تقاضوں کے مطابق پیش رفت کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ منصوبہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

چیف آفیسر ضلع کو نسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی کوارڈینیشن سے ضلع میں پہلی بار ایک جدید ترین ملٹی سٹور کی شاپنگ مال کی منظوری دی گئی ہے، جو شہریوں کی معاشی، تفریحی اور کاروباری ضروریات کے عین مطابق ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فرسٹ فلور پر قومی و بین الا قوامی برانڈز کی جدید شاپس قائم ہوں گی۔ سیکنڈ فلور پر جدید طرز کے سینما ہالز، فوڈ کورٹ، فیملی ایریاز اور بچوں کے لیے محفوظ و معیاری پلے ایریا تعمیر کیا جائے گا۔

تھرڈ فلور پر انٹر نیشنل معیار کے رینٹل گیسٹ ہاؤسز بنائے جائیں گے جبکہ روف ٹاپ پر مختلف برانڈز کے باربی کیو پوائنٹس، کیفے اور فاسٹ فوڈ چیز قائم ہوں گی ۔ مہر محمد اکرم بھروانہ نے مزید کہا کہ یہ جدید شاپنگ مال سنٹر لی |

ایئر کنڈیشنڈ ہو گا جس میں ATM سہولت الیکٹرک ایلو ویٹرز ، جدید لفٹس، ہیوی ڈیوٹی سکیورٹی سسٹم اور الگ انٹری و ایگزٹ پوائنٹس شامل ہوں گے جو اسے بین الا قوامی معیار کا شاپینگ ڈیرہ مینیشن بنائیں گے۔

واضح رہے کہ ذیل گھر کمرشل پلازہ جھنگ شہر کے ایک مرکزی اور مصروف ترین علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف شہریوں کو جدید خریداری و تفریحی سہولیات مہیا ہوں گی بلکہ شہر میں کاروباری سر گرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +