گڑھ مہاراجہ(شیخ غلام مصطفیٰ ) باہو کی نگری جھنگ کو ڈویژن کا درجہ دینا وقت کااہم تقاضا ہے۔ صاحبزادہ خالد سلطان۔ جھنگ کی ترقی جھنگ ڈویژن کے قیام سے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ شیخ امتیازرحمانی۔ جھنگ ڈویژن بناو تحریک عوامی حقوق کی ترجمانی کرتی رہے گی۔ رائے انصرصدیقی۔
تفصیلات کےمطابق مرکزی ناظم اعلی جماعت الصالحین صاحبزادہ خالد سلطان، مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناو تحریک رائے انصرصدیقی کی جھنگ ڈویژن کے قیام کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس،
تفصیلات کےمطابق مرکزی ناظم اعلی جماعت الصالحین پاکستان صاحبزادہ خالد سلطان کی مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناو تحریک رائے انصرصدیقی اور سینئر رہنما جھنگ ڈویژن بناو تحریک شیخ امتیاز رحمانی کے ساتھ جھنگ ڈویژن کے قیام کیلئے ڈیرہ بارہ دری دربار حضرت سخی سلطان باہو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جھنگ ایک پرانا ضلع یے اس کے علاقے تھانہ چوکیاں ضلع بن کر ڈویژن بن گئیں –
لیکن سلطان باہو، شاہ جیونہ کی دھرتی کو مسلسل کاٹا گیا,لیکن جھنگ کو ڈویژن بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے
مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناو تحریک رائے انصرصدیقی کا کہنا تھا کہ ہم صاحبزادہ خالد سلطان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جھنگ کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے جھنگ ڈویژن کی آواز میں اپنی آواز شامل کی شیخ امتیازاحمدرحمانی کا کہنا تھا کہ جھنگ ڈویژن کا قیام جھنگ کی ترقی کا ضامن ہے-
اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین طاہر عباس ساون، میڈیا چیف آرگنائزر محمدعمرفاروق، انچارج میڈیا صاحبزادہ خالد سلطان ذوالفقار سلطانی، اور صحافی رانا محمد سلیم، عمار یاسر، عامر علی، امتیاز سیال، قمر شاہ، حامد سلطانی، لاڈلا عمر بھٹی و دیگر بھی موجود تھے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +