جھنگ ڈویژن کے قیام کے لیے گورنمنٹ کردار ادا کرے، رائے انصر صدیقی ،
جھنگ ڈویژن کے قیام کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے مولانا آصف معاویہ سیال ،
مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک رائے انصر صدیقی کی رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن مولانا آصف معاویہ سیال کے ہمراہ پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک رائے انصر صدیقی ، رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن مولانا آصف معاویہ سیال ، سینئر رہنما جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک شیخ امتیاز احمد رحمانی ، میڈیا چیف آرگنائزر محمد عمر فاروق ، ڈپٹی چیئرمین جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک ملک طاہر ساون کی جھنگ ڈویژن کے قیام کے لیے پریس کانفرنس ،
رائے انصر صدیقی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنے تھا جھنگ کے قصبہ ضلع و ڈویژن بن گئے لیکن جھنگ کو ڈویژن کا درجہ نہ دیا گیا
حکومت پنجاب ترجیح بنیادوں پر جھنگ ڈویژن کے قیام کے لیے کردار ادا کرے ،
رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن مولانا آصف معاویہ سیال کا کہنا تھا کہ ہمیں جہاں موقع ملا جھنگ ڈویژن کے قیام کے لیے آواز بلند کریں گے ،
جلد پنجاب حکومت کے وزراء سے ملاقات کرکے جھنگ ڈویژن کے عنوان پر بات کریں گے ،
ہم جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کےرہنماؤں کی کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
شیخ امتیاز احمد رحمانی کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں جھنگ کی عوام کو ووٹ جھنگ ڈویژن کے عنوان پر دینا چاہیے ،
اس موقع پر تاجر رہنماء چوہدری غلام شبیر طاہر ، معروف صحافی رائے ایاز اکبر ، سرپرست لاڈلا گروپ عمر بھٹی بھی موجود تھے
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +