سابق صدر سٹی پریس کلب شورکوٹ عمران کملانہ کی مقامی پولیس افسران سے ملاقات۔ معاشرتی برائیوں اور انتظامی امور پر مفصل گفتگو-
شورکوٹ سابق صدر سٹی پریس کلب شورکوٹ عمران حیدر کملانہ کی آج مقامی پولیس افسران سے ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں علاقائی امن و امان، معاشرتی برائیوں کے اسباب و سدِباب اور شورکوٹ کے انتظامی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں نوجوان پولیس افسران نے اپنے تجربات اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں ایس ایچ او شورکوٹ واصف علی خان نول، ایس ایچ او کینٹ بہلول واصل قریشی، ایس ایچ او تھانہ وریام والا زیشان حیدر سیال، چوکٰی انچارج ثناء اللہ نول سمیت سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عمران رضا اور وسیم خالد بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران تینوں ایس ایچ اوز کی حالیہ ترقی سب انسپکٹر سے انسپکٹر پر سابق صدر سٹی پریس کلب شورکوٹ عمران کملانہ نے دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی ان افسران کی محنت، دیانت داری اور بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا اعتراف ہے، جو نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ علاقے کے لیے بھی خوش آئند ہے۔
صحافت اور انتظامیہ کے درمیان اس طرح کی تعمیری ملاقاتیں عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سٹی پریس کلب شورکوٹ اداروں کے ساتھ مثبت روابط، شفافیت اور عوامی مفاد کے لیے ہمیشہ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +