جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) سگے بھائی نے باپ کی وفات کے بعد ساری جائیداد اپنے نام کروا لی، محکمہ اراضی لینڈ ریکارڈ کا ملازم سگے بھائی کا حق کھا گیا ،شہری درد بدر کے دھکے کھانے پر مجبور، رپورٹ محمد رمضان سیال بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

سگے بھائی نے باپ کی وفات کے بعد ساری زمین اپنے نام کروا لی، شہری کی دہائی
جھنگ( )
جھنگ کے نواحی علاقہ گلشن آباد گلمالہ کا رہائشی محمد جہانگیر ولد میاں ولایت قوم آہیر جو کہ ایک غریب شہری ہے جو کہ بیچارہ ایک رکشہ چلا کر گھر اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے اس کا سگا بھائی محمد یونس جو کہ محکمہ اراضی لینڈ ریکارڈ میں بطور کلرک ملازمت کر رہا ہے والد کی وفات کے فوری بعد والد کی جائیداد پہ قابض ہو گیا –

محکمہ اراضی لینڈ ریکارڈ میں کلرک ہونے کے باعث ساری زمین دھوکہ دہی اور دونمبری کے ساتھ اپنے نام کر لی اور اس پہ فرعون بن کر بیٹھ گیا محمد جہانگیر اپنا حق مانگ مانگ کر تھک گیا لیکن بدبخت محمد یونس کے کانوں پہ جوں تک نہ رینگی محمد جہانگیر نے دربدر کے دھکے کھانے کے بعد ڈسٹرکٹ جناح پریس کلب جھنگ میں اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ . آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا . ڈی پی او جھنگ سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے التجاء کی کہ میں اپنے ہی سگے بھائی محمد یونس کے ہاتھوں ذلیل وخوار ہو چکا ہوں میری کہیں سنوائی نہیں ہو رہی خدارا مجھے انصاف فراہم کیا جائے-
رپوٹ محمف رمضان سیال جھنگ