*پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کی سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عدنان حیدر کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فراہمی کو ناکام بنا دیا۔*
جھنگ:پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ نے ڈی جی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر ناقص، مضرِ صحت اور بیمار و لاغر جانوروں کے گوشت کی سپلائی کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ۔ میٹ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عدنان حیدر کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فراہمی کو ناکام بنا دیا۔ ملزمان کو مضرِ صحت، ناقص اور بدبودار گوشت سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ایک ویٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ نے بھی اس گوشت کو ناقص اور انسانی استعمال کے لیے ناموزوں قرار دیا۔
کارروائی کے دوران 320 کلو سے زائد ناقص گوشت کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا، گاڑی کو ضبط کیا گیا اور مقدمہ درج کیا گیا۔ میٹ سیفٹی ٹیموں نے مختلف میٹ شاپس کی بھی انسپکشن کی، جہاں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 میٹ شاپس کو بند کر دیا گیا اور 3 لاکھ 52 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے واضح کیا کہ ناقص و مضر صحت گوشت کی فراہمی کئی موذی اور جان لیوا امراض کا سبب بن سکتی ہے، اور انہوں نے عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +