وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جھنگ میں کیتھ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاجھنگ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک سرجری شروع کرانے کا اعلان
پنجاب کے عوام کو ہر قسم کے علاج کی سہولت گھر کی دہلیز پر دیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اعلان
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب میں ٹیلی میڈیسن سسٹم متعارف کرانے کا اعلان
لاہور کے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی مارچ سے تعمیر شروع کرنے کا اعلان
جھنگ جیسے دورافتادہ شہر میں کیتھ لیب دیکھ کر خوشی ہوئی، میرا خواب پورا ہوا۔ مریم نواز شریف
اب غریب امیر کا ایک ہی جیسا علاج ہوگا ۔ میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں ۔ مریم نواز شریف
غربت اور وسائل کی کمی کے شکار افراد کے لئے ہارٹ اٹیک کسی قیامت سے کم نہیں۔مریم نواز شریف
مشکل کی گھڑی میں مریض کو شفٹ کرنے کے لئے گاڑیوں کے کرائے بھی ادا کرنے پڑتے ہیں۔ مریم نواز شریف
ہارٹ اٹیک ہونے پر 60منٹ کے گولڈن آور میں مریض کو ہسپتال شفٹ کرنے سے جان بچائی جاسکتی ہے۔ مریم نواز شریف
جھنگ میں کیتھ لیب دیکھ کربے حد خوشی ہوں، خوشی کے جذبات پر قابو پانا مشکل تھا۔ مریم نواز شریف
جھنگ کی کیتھ لیب میں مریض کے پروسیجر کامشاہدہ کیا۔ مریم نواز شریف
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لوگوں نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک ہونے پر مریض لاہور لیجانے کی بجائے جھنگ ہسپتال میں لائے ہیں ۔ مریم نواز شریف
مریض کو فیصل آباد کارڈیالوجی میں 8 ماہ بعد کی تاریخ ملی، جھنگ میں 48 گھنٹے میں پروسیجر مکمل ہوگیا۔ مریم نواز شریف
، انتظامیہ کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ مریم نواز شریف
کبھی کبھی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے سختی برتنا پڑتی ہے لیکن سختی ذمہ داری کے بوجھ پر کی جاتی ہے۔ مریم نواز شریف
ہم عوام کے دکھ درد میں ساتھ کھڑے اور کھڑے رہیں گے۔ مریم نواز شریف
پنجاب بھر میں 16 کیتھ لیب کا آغاز ہفتوں اور مہینوں میں کیا۔ مریم نواز شریف
ساہیوال، مری اور سرگودھا میں کارڈیالوجی کے انسٹی ٹیوٹ بنائے۔ مریم نواز شریف
مری میں علاج کے لئے دوردراز علاقوں کے علاوہ کے پی کے سے بھی سے لوگ آتے ہیں۔ مریم نواز شریف
ہم نے اپنے دروازے دوسرے صوبوں کے بہن بھائیوں کے لئے کھول رکھے ہیں۔ مریم نواز شریف
جب بھی نیا ہسپتال ڈیزائن کرتے ہیں، دوسرے صوبوں کے مریضوں کی ضرورتوں کو بھی مد نظر رکھتے ہیں۔ مریم نواز شریف
لاہور میں 100بیڈ کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال پنجاب کے علاوہ دوسر ے صوبوں کے مریضوں کی ضرورتوں کو بھی مد نظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔ مریم جھنگ میں کیتھ لیب کوباقاعدہ افتتاح سے پہلے ہی فنکشنل کر دیا تا کہ مریضوں کو پریشانی نہ ہوں۔مریم نواز شریف
جھنگ میں چند دنوں میں 30 انجیو گرافی اور پلاسٹی پروسیجر ہوچکے ہیں۔ مریم نواز شریف
ہارٹ اٹیک ہونے پر کچھ مریض انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی سے صحت یاب ہوتے اور کچھ کو سرجری کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔ مریم نواز شریف
جھنگ کیتھ لیب کی فارمیسی میں درکار ضروری اشیاء اور ادویات کے انبار لگے ہیں۔ مریم نواز شریف
جھنگ میں الیکٹرک بس کو عوام نے بہت پذیرائی دی،
ہزاروں افراد روزانہ سفر کرتے ہیں۔ مریم نواز شریف
پہلے واسا چند شہروں تک تھا اب جھنگ سمیت درجنوں شہروں میں موجود ہے، پنجاب بھر میں گلی محلے اور گاؤں صاف کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف
جھنگ کے پاس صفائی اور نکاسی آب کے لئے اپنی مشینری موجود ہے، جھنگ کیمرہ مانیٹرنگ سیف سٹی بن چکا ہے۔ مریم نواز شریف
جھنگ میں دیہی اور نیم شہری علاقوں میں بیوٹیفکیشن کے چار پراجیکٹ جلد مکمل کرائیں گے۔ مریم نواز شریف
جھنگ میں 350 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوچکی ہے، چھ ماہ میں جھنگ ترقی یافتہ شہر کا منظر کا پیش کرے گا۔ مریم نواز شریف
پنجاب میں اب صفائی گھر کی دہلیز تک ہوتی ہے، دروازکھٹکھٹا کر کوڑا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ مریم نواز شریف
پنجاب بھر میں 7 لاکھ مریضوں کو انسولین اور دیگر مفت ادویات پہنچاچکے ہیں۔ مریم نوا زشریف
مریضوں کے لئے ہوم ڈیلیوری میڈیسن اور بھی بڑھائیں گے۔ مریم نواز شریف
ڈائیلسز کارڈ کے ذریعے ہر مریض 10لاکھ تک علاج کراسکتا ہے۔ مریم نواز شریف
کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتالوں کے ذریعے دو کروڑ افراد علاج کرچکے ہیں۔ مریم نواز شریف
فیلڈ ہسپتالوں میں ایکسرے، ای سی جی، الٹراساؤنڈ اور سرجریکل پروسیجر بھی ہور ہے ہیں۔ مریم نواز شریف
پنجاب کے عوام کو 100ارب روپے کی فری ادویات مہیا کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف
ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے اعلان ہوتے،ہیں ۔ مریم نواز شریف
آرگن ٹرانسپلانٹ مہنگا علاج ہے۔ مریم نواز شریف
عوام کو ٹرانسپلانٹ کارڈ بھی مہیا کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف
سی ایم بننے پر کارڈیک سرجری کے لئے 15ہزار بچوں کی ویٹنگ لسٹ کا سن کر افسوس ہوا۔ مریم نوازشریف
پیڈکارڈیک سرجری کے لئے سال بھر سے زیادہ انتظار کرنا پڑتا تھا۔ مریم نواز شریف
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے 10ہزار بچے کارڈیک سرجری کے صحت یاب ہوچکے ہیں، ان میں کے پی کے، سندھ، آزاد کشمیر کے بچے شامل ہیں۔ مریم نواز شریف
والدین اپنے بچوں کو بہتر علاج کے لئے دوسروں صوبوں سے پنجاب لاتے ہیں۔ مریم نواز شریف
مریضوں کو فوری علاج کے لئے منتقل کرنےایئر ایمبولینس شروع کی۔ مریم نواز شریف
فالج کے مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں لاکھوں روپے کا ٹی این کے انجکشن فری لگے گا۔ مریم نواز شریف
مراکز صحت کو سٹیٹ آف دی آرٹ کلینک میں بدلنے سے مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ مریم نواز شریف
لوگ اب بڑے ہسپتالوں میں جانے کی بجائے قریبی سرکاری کلینک پر آتے ہیں۔ مریم نواز شریف
ٹیلی میڈیسن سسٹم کے تحت ڈاکٹر فون کی سکرین پر موجود ہوگا۔ مریم نواز شریف
پنجاب بھر میں دنیا بھر سے بہترین کنسلٹنٹ ڈاکٹر لارہے ہیں ۔مریم نواز شریف
ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ کا روزانہ ویڈیو دیکھتی ہوں۔ مریم نواز شریف
نواز شریف میڈیکل سٹی میں ان پیچیدہ بیماریوں کا علاج ہوگا جو یہاں ممکن نہیں تھا۔ مریم نواز شریف
نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال، کارڈیالوجی، بلڈ ڈیزیز، ہڈیوں کے پیچیدہ امراض اور جلنے والے مریضوں کابھی علاج ہوگا۔مریم نواز شریف
نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ جینٹک / مو ذی امراض کا بھی علاج ہوگا۔ مریم نواز شریف
کینسر کے علاج کے لئے چین سے نئی مشین اور ٹیکنالوجی لائے، ایک گھٹنے میں مریض کینسر فری ہوجاتا ہے۔ مریم نواز شریف
کوابلیشن مشین میں کینسر کے علاج کے لئے پروب آلہ 16لاکھ روپے کاآتا ہے، محکمہ ہیلتھ کو 6 ارب روپے دے چکے ہیں۔ مریم نوا زشریف
پنجاب ٹیکنالوجی اورگڈ گورننس ریکارڈ قائم کررہاہے، پنجاب ایسی ماں کے مانند ہے جو خود جاکر تکلیف کاعلاج کرتی ہے۔ مریم نواز شریف
کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر اب گھر گھر جاکر لوگوں کا علاج کریں گے اور چھ ماہ میں مکمل ہیلتھ پروفائل بنائیں گے۔ مریم نواز شریف
عوام کی خدمت کے مشن میں اللہ تعالیٰ کی مددآرہی ہے، بیماری اور تکلیف آجائے تو حکومت کو خود پہنچانا چاہیے۔ مریم نواز شریف
کے پی کے میں دل کے پیدائشی مریض بچے کے والد نے علاج کے لئے ایپلیں کی کسی نے مدد نہیں کی۔ مریم نواز شریف
کمسن ہارٹ پیشنٹ کے والد نے کہا کاش ہماری وزیراعلیٰ مریم نواز ہوتیں۔ مریم نواز شریف
میں سمجھتی ہوں جو مریض کے علاج میں غفلت کرتے ہیں انہیں حکومت کرنا کا کوئی حق نہیں۔ مریم نواز شریف
دریائے فرات کے کنارے کتا پیسا مر جائے تو حضرت عمرؓ ذمہ دار ہیں تو سی ایم کیسے ذمہ دار نہیں ہوسکتاہے۔ مریم نواز شریف
گٹر کا ڈھکن نہ ہونے سے مرنے والوں کا ذمہ دار کون ہے؟مریم نواز شریف
کیتھ لیب پراجیکٹ کی تکمیل پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کو مبارکباد دیتی ہوں۔ مریم نواز شریف
سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب اور پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔ مریم نواز شریف
کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈی سی علی اکبر کو بھی کیتھ لیب کی تکمیل پر شاباش دیتی ہوں۔ مریم نواز شریف
جھنگ میں کرائم کا گراف نیچے لانے پر ڈی پی او اور پوری پولیس ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔ مریم نواز شریف
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک +وٹس آپ