ماجھی سلطان روڈ قاتل روڈ کے نام سے پہچانا جانے لگا ہے کیونکہ اس روڈ پر آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں
جھنگ(محمد رمضان سیال+محمد شہزاد بھٹی )
ماجھی سلطان روڈ کارپٹ روڈ بنتے ہی اس پہ ہیوی ٹریفک کا روجھان زیادہ ہو گیا جو کہ حادثات کی شرح بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی بہت تیز ہو چکی ہے-
اور رات کے اوقات میں اس شاہراہ پر سفر کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ہیوی ٹریفک جیسے بڑے لوڈر ٹرالر اور بڑی گاڑیاں بہت زیادہ ہو چکی ہیں اب روڈ کو کراس کرنا مشکل ہو چکا ہے ہیوی ٹریفک کی وجہ سے جب بھی کوئی بڑا حادثہ رونما ہوتا ہے تو جانی نقصان لازمی ہوتا ہے اور یہ حادثہ اکثر اوقات عمومی طوری پہ اس روڈ سے گزرنے والے ہائی روف گاڑیاں جو لیہ بھکر کو جاتی ہیں یہ زیادہ تر حادثے کا شکار ہوتی ہیں-
گزشتہ چند ماہ پہلے واہلہ کمپنی کی گاڑی حادثہ ہوا راستے میں چرواہا جو جانور لے کر جا رہا تھا اس کی بھینس کو ٹکر مار کر رفوچکر ہو گیا اور بھینس موقع پہ ہی تڑپ تڑپ کر مر گئی اسی طرح ماجھی سلطان سے آگے گھمنڈی کے نزدیک ریھڑی پہ ایک شخص جانوروں کا چارہ لینے جا رہا تھا کہ پیچھے سے تیز رفتار بائیس ویلر ٹرالے نے اسے کچل دیا جو موقع پہ ہی خالق حقیقی سے جا ملا –
.
ابھی 4 دن پہلے واہلہ کمپنی کی ڈائیوو بس جو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لیہ بھکر کو براستہ ماجھی سلطان روڈ جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ماجھی پھاٹک پہ ایک نوجوان کو کچل دیا اسی طرح یہ اس ماجھی سلطان روڈ پہ ہیوی ٹریفک کی شرح بڑھنے سے حادثات و اموات کی شرح میں بھی بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے –
اور خاص طور پہ واہلہ کمپنی مالکان کو چاہئے کہ اپنے ڈرائیور حضرات کو سختی سے تاکید کریں کہ گاڑیاں احتیاط سے چلائیں کسی کی جانوں سے نہ کھیلیں-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +