جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) ایزی لائف کے زیر اہتمام اور جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے تعاون سے پڑھے لکھے ہنرمند بے روزگار خواتین و مرد حضرات میں بلا سود قرض حسنہ کے چیکس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب جناح کونسل ہال جھنگ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر سو سے زائد مستحق افراد میں ایک کروڑ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے

جناح کونسل ہال میں جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے تعاون سے ایزی لائف کے زیر اہتمام بلا سود قرض حسنہ کی تقریب چیکس تقسیم، 1 کروڑ روپے کے چیکس مستحق افراد میں تقسیم
جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) ایزی لائف کے زیر اہتمام اور جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے تعاون سے پڑھے لکھے ہنرمند بے روزگار خواتین و مرد حضرات میں بلا سود قرض حسنہ کے چیکس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب جناح کونسل ہال جھنگ میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر (NCHD) ملک احسان اللہ کمبوہ تھے جبکہ مہمانانِ اعزاز میں معروف ماہرِ تعلیم عرفان علی، مہر سعید نول، سرپرست اعلیٰ مہر محمد شریف نول، میڈم ایمن سرگانہ، قاضی اظہر عباس اور انکروچمنٹ انسپکٹر ضلع کونسل عامر رشید شامل تھے۔

تقریب کی صدارت بانی سربراہ جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک ڈاکٹر شیر بہادر نول نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ملک شفقت اللہ نے خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بلا سود قرض حسنہ کے چیکس 100 مستحق اور بے روزگار افراد میں تقسیم کیے گئے تاکہ وہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کر کے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی سربراہ جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک ڈاکٹر شیر بہادر نول نے کہا کہ پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ایک سنگین مسئلہ ہے جس کے خاتمے کیلئے ایزی لائف جیسے ادارے قابلِ تحسین کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلا سود قرض حسنہ کی فراہمی سے نہ صرف غربت کے خاتمے میں مدد ملتی ہے بلکہ نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کا موقع بھی فراہم ہوتا ہے۔مہمانِ خصوصی ملک احسان اللہ کمبوہ نے اپنے خطاب میں ایزی لائف اور جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلا سود قرض حسنہ کا تصور اسلامی معاشرتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے اور معاشرے کے کمزور طبقے کو بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایزی لائف کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید مستحق افراد کو اس سہولت سے فائدہ پہنچایا جائے گا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +