جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ایس ایس پی ملک ساجد حسین کھوکھر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ڈی پی او نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور محکمہ پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کی، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ا

جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ایس ایس پی ملک ساجد حسین کھوکھر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ڈی پی او نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور محکمہ پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء محکمہ کا سرمایۂ افتخار ہیں اور انہی کی قربانیوں کی بدولت معاشرے میں امن و امان قائم ہے۔بعد ازاں ڈی پی او ملک ساجد حسین کھوکھر نے پولیس دفاتر کا دورہ کیا، مختلف برانچز کا جائزہ لیا اور انچارجز سے تعارفی ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہیں جھنگ پولیس کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو اور انصاف کی فراہمی بلا امتیاز ممکن بنائی جا سکے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +