جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) انتہائی بے دردی سے قتل ہونے والی تھانہ صدر جھنگ کے علاقہ کی تیسری جماعت کی طالبہ عروج فاطمہ کے سفاک قاتل کو گرفتار کرنے کےلیے پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،ہر زاویے سے تفتیش آگے بڑھ رہی ہے، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین

ق*عروج فاطمہ قتل کیس / اپڈیٹ*

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ایس ایچ او تھانہ صدر سے کیس کی پیش رفت پر مفصل رپورٹ طلب کر لی۔

تحقیقات ہر زاویے سے آگے بڑھ رہی ہیں۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشکوک افراد کو چھانا جا رہا ہے۔ ڈی پی او ساجد حسین

سائنسی اور ہیومن انٹیلیجنس کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور اردگرد کے تمام گھروں کے مکینوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے، دائرہ تفتیش مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او ساجد حسین

جنسی جرائم کے ریکارڈ یافتہ، آوارہ، بدچلن اور نشے کے عادی سات مشتبہ افراد زیرِ تفتیش ہیں، ڈی پی او ساجد حسین

پولیس کی مسلسل کاوشیں مثبت سمت میں گامزن ہیں، نتائج حوصلہ افزا مل رہے ہیں، ڈی پی او ساجد حسین

ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے انوسٹی گیشن ٹیمیوں کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور متاثرہ خاندان سے قریبی رابطہ رکھنے کا حکم

سائنسی شواہد اور مصدقہ معلومات کی روشنی میں سفاک بھیڑئیے کو بہت جلد بے نقاب کر دیا جائے گا۔ ڈی پی او ساجد حسین

معصوم کلی پر ڈھائے گئے ظلم کا درد ہم اپنے دل میں محسوس کررہے ہیں، غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں، ڈی پی او ساجد حسین

سماج کے ان سفاک بھیڑیوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہمارا فرض بھی ہے اور عہد بھی، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین